تحریک لبیک کیخلاف کارروائی ریاست کی رٹ چیلنج کرنے پر کی گئی، وزیر اعظم

زیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک لبیک نے ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا اس لیے ان کے خلاف کارروائی کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیر اعظم عمرا ن خا ن نے کہاکہ میں پاکستان اور بیرون ملک شہریوں پر واضح کر دوں کہ ہماری حکومت نے تحریک لبیک کے خلاف کارروائی انسداد دہشت گردی قانون کے تحت کی۔ تحریک لبیک کے لوگوں نے سڑکوں پر پرتشدد مظاہرے کئے اور عوام اور قانون نافذ کرنے والوں پر حملہ کیا۔ کوئی بھی آئین اور قانون سے بالاتر نہیں ہے۔

 

ایک اور پیغام میں وزیر اعظم نے کہاکہ بیرونی انتہاءپسندوں،جو دنیا کے 1.3 ارب مسلمانوں کو اذیت میں مبتلا کرنے کیلئے اسلاموفوبیا اور نسلی تضحیک کاسہارا لیتے ہیںان کیلئے میراپیغام ہے کہ ہم مسلمان اپنے نبی پاک سے بے حد محبت کرتے ہیں اور وہ ہمارے دلوں میں بستے ہیں،انکی شانِ اقدس میں کسی قسم کی گستاخی یا ہرزہ سرائی ہمیں گوارا نہیں ۔

 

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ دائیں بازو کے انتہا پسند سیاستدانوں سمیت اہلِ مغرب کا وہ طبقہ جو آزادءاظہار کی آڑ میں جان بوجھ کر ایسی شرانگیزیوں کو ہوا دیتا ہے، واضح طور پر اخلاقی احساس اور حوصلے سے محروم ہے کہ اس آزار پر 1.3 ارب مسلمانوں سے معذرت کرے۔ ہم ان انتہاءپسندوں سے معافی کا پرزور مطالبہ کرتے ہیں۔

 

 

ennpak

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

جہانگیر ترین اور بیٹے علی ترین کی عبوری ضمانت میں تین مئی تک توسیع

ہفتہ اپریل 17 , 2021
جہانگیر ترین اپنے بیٹے علی ترین کے ہمراہ بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے جہاں عدالت نے دونوں کی عبوری ضمانت میں تین مئی تک توسیع کر دی ۔ بینکنگ کورٹ کے جج امیر محمد خان نے کیس کی سماعت کی ، عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت پر بحث ہوگی […]

کیلنڈر

مئی 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  
%d bloggers like this: