ملیر میں ایم ڈی اے کی فائلوں کے ذریعے زمین پر قبضہ کرنا مہنگا پڑ گیا

 

محمد شفیق ۔ نمائندہenn

ملیر میں ایم ڈی اے کی فائلوں کے ذریعے زمین پر قبضہ کرنا بااثر شیردل نیازی کو مہنگا پڑ گیا

اسسٹنٹ کمشنر عبدالستار ھکڑو کی کاروائی 15 ایکڑ سے زائد اراضی پر قبضہ کرکے تعمیر کی گئی

دیواریں اور آفس مسمار ، تفصیلات کے مطابق ملیر کے تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن کی حدود علی محمد لاشاری گوٹھ کے عقب میں 15 ایکڑ سے زائد خالی پر اراضی پر کچھ روز قبل ایم ڈی اے کی فائلیں دکھا کر زمین پر ملکیت کا دعویٰ کرنے والے شیردل نیازی کی جانب سے تعمیراتی کام شروع کر دیا گیا تھا تاہم گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن ابراہیم حیدری عبدالستار ھکڑو نے اینٹی انکروچمنٹ کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے چار دیواری اور آفس کو مسمار کردیا شیردل نیازی کاروائی کی اطلاع پڑتے ہی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ فرار
اسسٹنٹ کمشنر کی اس کارروائی کو قدیم علاقہ مکینوں کی جانب سے سراہا جارہا ہیں
رابطہ کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر عبدالستار ھکڑو نے بتایا کہ ناکلاس اراضی گورنمنٹ کی ملکیت ہے جس پر کسی قسم کا قبضہ برداشت نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی کی آنکھوں میں دھول جھونک کر لینڈ گریبز قبضہ کرنا شروع کر دیتے ہیں

جن کے خلاف ٹھوس اقدامات اٹھائے جارہے ہیں لینڈ گریبر اور قبضہ مافیا اپنی حرکتوں سے باز آجائیں بصورت جیل کی سلاخیں انکا مقدر ہے

محمد شفیق ۔ نمائندہenn

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

مظفرگڑھ سے قیدیوں کو لیہ جانے والی پولیس وین حادثے کا شکار

Thu Apr 15 , 2021
افسوسناک خبر نعیم شہزاد ۔ نمائندہ مظفرگڑھ سے قیدیوں کو لیہ جانے والی پولیس وین حادثے کا شکار حادثہ میں دو پولیس اہلکار موقع پر مجود شہید اور تین کی حالت تشویشناک اور پچیس قیدی زخمی اور ڈی پی او مظفرگڑھ حسن اقبال اور ڈی پی او لیہ سید ندیم […]

You May Like

کیلنڈر

April 2024
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930