محمد شفیق ۔ نمائندہenn
ملیر میں ایم ڈی اے کی فائلوں کے ذریعے زمین پر قبضہ کرنا بااثر شیردل نیازی کو مہنگا پڑ گیا
اسسٹنٹ کمشنر عبدالستار ھکڑو کی کاروائی 15 ایکڑ سے زائد اراضی پر قبضہ کرکے تعمیر کی گئی
دیواریں اور آفس مسمار ، تفصیلات کے مطابق ملیر کے تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن کی حدود علی محمد لاشاری گوٹھ کے عقب میں 15 ایکڑ سے زائد خالی پر اراضی پر کچھ روز قبل ایم ڈی اے کی فائلیں دکھا کر زمین پر ملکیت کا دعویٰ کرنے والے شیردل نیازی کی جانب سے تعمیراتی کام شروع کر دیا گیا تھا تاہم گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن ابراہیم حیدری عبدالستار ھکڑو نے اینٹی انکروچمنٹ کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے چار دیواری اور آفس کو مسمار کردیا شیردل نیازی کاروائی کی اطلاع پڑتے ہی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ فرار
اسسٹنٹ کمشنر کی اس کارروائی کو قدیم علاقہ مکینوں کی جانب سے سراہا جارہا ہیں
رابطہ کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر عبدالستار ھکڑو نے بتایا کہ ناکلاس اراضی گورنمنٹ کی ملکیت ہے جس پر کسی قسم کا قبضہ برداشت نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی کی آنکھوں میں دھول جھونک کر لینڈ گریبز قبضہ کرنا شروع کر دیتے ہیں
جن کے خلاف ٹھوس اقدامات اٹھائے جارہے ہیں لینڈ گریبر اور قبضہ مافیا اپنی حرکتوں سے باز آجائیں بصورت جیل کی سلاخیں انکا مقدر ہے