ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس میرپورخاص رینج ذوالفقار علی مہر صاحب کی جانب سے انجمن تاجران ضلع میرپورخاص کے وفد سے ملاقات

رپورٹر enn . طلعت عارف

 

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس میرپورخاص رینج ذوالفقار علی مہر صاحب کی جانب سے انجمن تاجران ضلع میرپورخاص کے وفد سے ملاقات

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آفس میرپورخاص میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس میرپورخاص رینج ذوالفقار علی مہر صاحب نے انجمن تاجران میرپورخاص کے وفد سے تعارفی ملاقات کی ،
ملاقات میں انجمن تاجران سندھ کے جنرل سیکیٹری امین میمن ،انجمن تاجران میرپورخاص کے صدر انیس الرحمن، فوکل پرسن چیمبر آف کامرس علی باوانی اور انجمن تاجران میرپورخاص کے نمائندوں و عہدیداروں نے شرکت کی ،
دوران ملاقات رمضان المبارک میں حفاظتی انتظامات ، کرونا وبا سے پیدا ہونے والی صورتحال و دیگر باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،
اس موقع پر ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس میرپورخاص رینج جناب ذوالفقار علی مہر کا کہنا تھا کہ پولیس اور تاجر برادری کا ایک دوسرے سے چولی دامن کا ساتھ ہے تاہم میرپورخاص رینج میں تاجر برادری کا تعاون قابل ستائش ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک بہترین ورکنگ رلیشن کے ذریعے پولیس اور تاجر برادری کے درمیان تعاون کو مزید مستحکم بنایا جاسکتا ہے ،
بعدازاں انجمن تاجران کی جانب سے ڈی آئی جی میرپورخاص رینج جناب ذوالفقار علی مہر کو روایتی اجرک کے تحائف پیش کئے گئے ۔

رپوٹر طلعت عارف
میرپوخاص

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

جوہی کاچھوکے سیلاب کو 8 ماہ گذرنے کے باوجود سڑکوں کی بحالی کا کام تاحال شروع نہیں ہوسکا

Tue Apr 13 , 2021
جوہی : عبیداللہ بابر ۔ نمائندہ جوہی کاچھوکے سیلاب کو 8 ماہ گذرنے کے باوجود سڑکوں کی بحالی کا کام تاحال شروع نہیں ہوسکا آئی روز حادثے معمول بن گئے حاجی خان جوہی کی خستہ حال سڑک پر ڈائیور کے کنڑول سے نکل کر ٹریکٹر ٹرالی موٹر سائیکل سے ٹکرا […]

You May Like

کیلنڈر

April 2024
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930