جہلم : حیرت انگیز واقعہ

کرائم رپورٹر ۔ سیرت شاہ

جہلم دل کے ارماں آنسوؤں میں بہہ گئے

ہم وفا کرکے بھی تنہا رہ گئے،

دلہن ایک رات کی،زیورات نقدی، قیمتی اشیاء چھو منتر، دلہن فرار، والدین پر غشی کے دورے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی

تفصیلات کے مطابق مردان صوابی سے بیاہ کر لائی جانے والی نئی نویلی دلہن دلہے کو بہوش کرکے طلائی زیورات نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئی

دلہے اور اہل خانہ پر غشی کے دورے، ولیمے کے انتظامات دھرے کے دھر ے ر ہ گئے،دلہا لقمان گونگا بہرہ ہے جس کے لواحقین نے ایجنٹ کے ذریعے 4 لاکھ سے زائد رقم ادا کر کے بیٹے کا نکاح کیا تھا اس حوالے سے محمد لقمان کی والدہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بیٹے کی شادی گذشتہ روز مردان کے علاقہ صوابی کی رہائشی نازیہ بی بی نامی لڑکی کے ساتھ کی،ہم بڑے ارمانوں کے ساتھ دلہن بیاہ کر لائے اور خوشیاں منائیں لیکن ہمیں یہ معلوم نہیں تھا کہ یہ خوشی عارضی ہے رات کو دلہا،دلہن اپنے کمرے میں سونے کیلئے چلے گئے صبح نہ اٹھنے پر جب میں اپنے بیٹے کے کمرے میں گئی تو میرا بیٹا لقمان بہوش پڑا تھا

جبکہ میری بہو کمرے سے غائب تھی، ادھر ادھر دیکھنے پر علم ہوا کہ دلہن زیورات نقدی قیمتی اشیاء کپڑوں سمیت جمع پونجی لوٹ کر فرارہو چکی تھی، جمع پونجی لٹنے کے بعد گھر والوں پر غشی کے دورے پڑنا شروع ہوگئے

دلہن کے ساتھ ایک مرد بھی آیا تھا جس کا اس نے بتایا تھا کہ اسکا بھائی ہے دلہے لقمان کے لواحقین کی طرف سے 500 سو سے زائد رشتہ داروں کیلئے ولیمے کی دعوت کے انتظامات کر رکھے تھے

جومیرج ہال والوں نے سارا کھاناہمارے گھر بھجوا دیا، وقوعہ کے بارے علم ہونے پر تھانہ صدر پولیس نے تحقیق شروع کر دی ہے۔

 

کرائم رپورٹر ۔ سیرت شاہ

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ڈسکہ پولنگ اسٹیشن کے باہر اسلحہ کی نمائش پر 3 اور انتشار پھیلانے پر 6 ملزمان گرفتار

Tue Apr 13 , 2021
سٹی کرائم رپورٹر . رانا محمد شفیق ڈسکہ پولنگ اسٹیشن کے باہر اسلحہ کی نمائش پر 3 اور انتشار پھیلانے پر 6 ملزمان گرفتار ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ اور بھاری تعداد میں گولیاں برآمد   ڈسکہ سیالکوٹ این اے 75 میں علاقہ اگوچک گاؤں کے […]

You May Like

کیلنڈر

March 2024
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031