سٹی ٹریفک پولیس کا رمضان المبارک کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری ، شہریوں کے چالان ہوں گے یا نہیں

عاطف امین ۔ نمائندہ Enn

 

سٹی ٹریفک پولیس کا رمضان المبارک کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری ، شہریوں کے چالان ہوں گے یا نہیں ؟ جانئے

سٹی ٹریفک پولیس نے رمضان المبارک کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے، ٹریفک پلان کے مطابق ڈویڑنل افسران کی نگرانی میں 11 ڈی ایس پیز، 140 انسپکٹرز اور دو ہزار سے زائد وارڈنز فرائض سرانجام دیں گے جبکہ ٹریفک رولز اور جزوی لاک ڈاون کی پابندی نہ کرنے والے شہریوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی ۔
ایمرجنسی سکواڈز بھی تشکیل دے دئیے گئےہیں جبکہ 24 فوک لفٹرز اور تین بریک ڈاونز فرائض سر انجام دیں گے، اہم شاہراہوں پر واقعہ سو سے زائد مساجد کے باہر ٹریفک اہلکار تعینات کر دئیے گئے، حکومت کی طرف سے قائم کئے جانے والے 29 رمضان بازاروں بھی اضافی وارڈنز تعینات کئے گئے ہیں، سید حماد عابد نے وارڈنز کی سیکنڈ شفٹ میں نفری کو بڑھا دیا گیا، افطار کے وقت تمام سرکل افسران مصروف شاہراہوں پر اپنی پٹرولنگ جاری رکھیں گیں، سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ وارڈنز کو ان کے ڈیوٹی پوائنٹس پر افطاری مہیا کی جائے گی، افطار کے وقت کوئی بھی وارڈن اپنا ڈیوٹی پوائنٹ چھوڑ کر نہیں جائے گا،سپاہ کی حوصلہ افزائی کےلئے سینئر ٹریفک افسران بھی چوکوں میں افطاری کریں گے، سید حماد عابد کا کہنا تھا کہ کام شہریوں کےلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے،جبکہ جزوی لاک ڈاون کے دوران خلاف ورزی پر کارروائی جاری رکھی جائے گی۔

عاطف امین ۔ نمائندہ Enn

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

حکومتی نوٹیفیکشن کے مطابق ضلع مظفر آباد میں جملہ تعلیمی ادارہ جات میں اول تا ہشتم کلاسز از 12 اپریل تا 25 اپریل بند رہیں گے

Tue Apr 13 , 2021
عبدالماجد ۔ نمائندہ Enn نیوز حکومتی نوٹیفیکشن کے مطابق ضلع مظفر آباد میں جملہ تعلیمی ادارہ جات میں اول تا ہشتم کلاسز از 12 اپریل تا 25 اپریل بند رہیں گے جبکہ سیکنڈری اور انٹر میڈیٹ بورڈ کی کلاسز (نہم و دہم ) سال اول سال دوم ھیلتھ ایمرجنسی کے […]

You May Like

کیلنڈر

March 2024
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031