آئیں مل کر دنیا کو موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے بچائیں، وزیراعظم کا بل گیٹس کو خط

وزیراعظم عمران خان نے بل گیٹس کو تحریر کئے گئے خط میں پیش کش کی ہے کہ آئیں مل کر دنیا کو موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے بچائیں۔ عمران خان نے کلائمیٹ چینج کے خطرات پر کتاب لکھنے پر بل گیٹس کو خراج تحسین بھی پیش کی۔

وزیراعظم عمران خان نے بل گیٹس کو خط تحریر کیا ہے جس کے مطابق پاکستان ان ممالک میں ہے جہاں موسمیاتی تبدیلی کے خطرات زیادہ ہیں۔ پاکستان بھی موسمی خطرات سے نمٹنے اور بچاو کیلئے اقدامات کررہا ہے۔ پاکستان کاربن کی کمی کیلئے متبادل توانائی کےمنصوبےشروع کر رہا ہے۔

وزیراعظم نے خط میں کہا کہ بلین ٹری سونامی، نیشنل پارکس، کلین گرین کے پروگرام جاری ہیں۔ پاکستان نے لاتعداد گرین جابز دیں، 10 لاکھ ایکڑ جنگلات کو محفوظ بنایا گیا۔ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے خطرات کم کرنے کیلئے بھرپور تعاون کو تیار ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کو موسمیاتی خطرات کو بھانپتے ہوئے ہنگامی اقدامات کرنا ہوں گے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

زکوٰة کا نصاب 80 ہزار 933 روپے مقرر

Sun Apr 11 , 2021
وفاقی حکومت نے اسلامی سال 1441-42 ہجری کیلئے زکوة کا نصاب مقرر کر دیا ہے۔ وفاقی حکومت کے احکامات کے مطابق 80933 روپے پر ڈھائی فیصد زکوٰة کی کٹوتی کی جائے گی۔ اس سلسلے میں بینکوں، کمرشل بینکوں اور مراکز قومی بچت کو احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔ تمام […]

You May Like

کیلنڈر

April 2024
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930