“کوئی بھوکا نہ سوئے” پروگرام کا لاہور، فیصل آباد اور پشاور میں بھی آغاز

وزیراعظم عمران خان نے “کوئی بھوکا نہ سوئے” پروگرام کو لاہور، فیصل آباد اور پشاور تک توسیع دیدی، کہتے ہیں پروگرام کو مرحلہ وار پورے ملک میں شروع کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کا تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کمزور طبقے کو اوپر اٹھانا ریاست کی ذمہ داری ہے، موبائل کچن کے ذریعے مفت کھانا فراہم کیا جائے گا جس سے مستحق اور پسماندہ طبقہ مستفید ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ “کوئی بھوکا نہ سوئے” پروگرام کے آغاز پر سینیٹر ثانیہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، اس پروگرام کو مرحلہ وار فروغ دیا جا رہا ہے۔ ملک پر قرضے چڑھے ہوئے ہیں اس لئے عوام پر خرچ کرنے کیلئے کم پیسہ بچتا ہے۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار بھی “کوئی بھوکا نہ سوئے” پروگرام کو توسیع دینے کی تقریب میں شریک تھے جبکہ وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ مذکورہ پروگرام کے ذریعے کھانا فراہم کرنے والی گاڑی مخصوص مقامات پر 1500 سے 2000 افراد کو روزانہ کھانا مہیا کرے گی۔ قبل ازیں “کوئی بھوکا نہ سوئے” پروگرام اسلام آباد اور راولپنڈی میں شروع کیا گیا تھا۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کورونا مزید 114 زندگیاں نگل گیا، 24 گھنٹے میں 5 ہزار 50 نئے کیسز رپورٹ

Sun Apr 11 , 2021
ملک بھر میں کورونا سے مزید 114 افراد اپنی جانیں گنوا بیٹھے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 15 ہزار 443 ہو گئی ہے، 24 گھنٹے کے دوران 5 ہزار 50 افراد مرض کا شکار ہوئے۔ کورونا کی تیسری لہر کی ہولناکیاں جاری، ملک بھر میں کورونا مریضوں کی […]

You May Like

کیلنڈر

March 2024
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031