دنیا پاکستان کی فروغ امن کیلئےکوششوں کوتسلیم کرے:جنرل ندیم رضا

چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کہا ہے کہ قوم دہشتگردی اورانتہاپسندی کے خلاف متحد ہے۔ دنیاپاکستان کی فروغ امن کیلئےکوششوں کوتسلیم کرے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان ملٹری اکیڈ می میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی، چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضامہمان خصوصی تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پی ایم اےکاکول پہنچنے پرکمانڈنٹ میجرجنرل عمربخاری نے جنرل ندیم رضا کاا ستقبال کیا۔

پاس آؤٹ ہونے والی لیڈی کیڈٹس میں 2 سری لنکن کیڈٹس شامل ہیں، دونوں سری لنکن کیڈٹس پی ایم اے سے پاس آؤٹ ہونیوالی پہلی کیڈٹس ہیں۔ خیبرپختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی اضلاع کے 18 کیڈٹس بھی شامل ہیں جبکہ پاس آؤٹ ہونےوالوں میں بلوچستان کے 60 کیڈٹس بھی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ندیم رضانے نمایاں کارکردگی والے کیڈٹس میں اعزازات، ایوارڈزتقسیم کئے۔ پاس آؤٹ ہونے والوں میں سری لنکا، عراق، مالدیپ، نیپال کے کیڈٹس شامل تھے۔

تقریب کے دوران انہوں نے کہا کہ پاس آؤٹ کیڈٹس در پیش چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے خود کو تیار رکھیں، پوری قوم کو مسلح افواج سے توقعات وابستہ ہیں۔

تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے جنرل ندیم رضا کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم دہشتگردی اورانتہاپسندی کے خلاف متحد ہے۔ پاکستان فروغ امن کیلئے کوشاں ہے۔ خطے میں امن واستحکام کیلئے کردار ادا کر رہے ہیں۔

چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے کہا کہ دنیاپاکستان کی فروغ امن کیلئےکوششوں کوتسلیم کرے۔ دنیامقبوضہ کشمیرمیں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کانوٹس لے۔

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

تھانہ گوجرخان پولیس چوکی جبر کے چوکی انچارج عقیل صاحب کی ای این این کے نمائندے راجہ افضل تحصیل گوجرخان بورگی وینس کی ملاقات

Sun Apr 11 , 2021
تھانہ گوجرخان پولیس چوکی جبر کے چوکی انچارج عقیل صاحب کی ای این این کے نمائندے راجہ افضل تحصیل گوجرخان بورگی وینس کی ملاقات بہت اعلی ترین افسر چوکی انچارج آئے ایماندار نیک دل انسان اس طرح کے آفیسر کی چوکی کو ضرورت ھے غریب عوام کے ساتھ بہت پیارے […]

You May Like

کیلنڈر

March 2024
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031