این اے 75 ڈسکہ الیکشن، فردوس عاشق اعوان کو شوکاز نوٹس جاری

ڈسکہ میں حالیہ دنوں پریس کانفرنس کے دوران ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کرنے پر الیکشن کمیشن پنجاب نے وزیر اعلیٰ کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق ایوان کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق فردوس عاشق ایوان نے حلقہ این اے 75 میں ضمنی انتخاب سے قبل پریس کانفرس کی اور متعلقہ حلقے کیلئے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان بھی کیا۔

اس حوالے سے ایکشن لیتے ہوئے الیکشن کمشن پنجاب نے فردوس عاشق ایوان سے دو روز میں وضاحت طلب کی ہے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے پابندی کے باوجود لیگی ایم پی اے ذیشان رفیق کو انتخابی حلقے کا دورہ کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک دن کے اندر جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

لیگی ایم پی اے ذیشان رفیق حلقہ این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخابات میں پولنگ سٹیشن بوبکانوالہ پہنچے تو وہاں موجود پی ٹی آئی کارکنوں نے ایم پی اے کی گاڑی روک لی۔ کسی بھی بد مزگی سے بچنے کے لئے پولیس نے موقع پر پہنچ کر لیگی ایم پی اے ذیشان رفیق کو واپس جانے کی ہدایت کی۔

الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر لیگی ایم پی اے کو شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک دن کے اندر جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

جہانگیر اور علی ترین کی 3 مختلف مقدمات میں عبوری درخواست ضمانتوں میں توسیع

Sat Apr 10 , 2021
جہانگیر ترین اور علی ترین کی تین مختلف مقدمات میں عبوری درخواست ضمانتوں میں توسیع کر دی گئی۔ عدالت نے دونوں کو شامل تفتش ہونے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسران سے رپورٹ طلب کرلی۔ جہانگیر ترین اور علی ترین عبوری درخواست ضمانت کے لیے سیشن کورٹ […]

You May Like

کیلنڈر

April 2024
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930