ملک میں کورونا کے بڑھتے وار، مزید 105 افراد کا انتقال، 5312 نئے کیسز رجسٹرڈ

کورونا وائرس سے 105 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 15 ہزار 229 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7 لاکھ 10 ہزار 829 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 312 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 43 ہزار 295، سندھ میں 2 لاکھ 67 ہزار 970، خیبر پختونخوا میں 96 ہزار 128، بلوچستان میں 20 ہزار 97، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 97، اسلام آباد میں 64 ہزار 173 جبکہ آزاد کشمیر میں 14 ہزار 69 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 6 لاکھ 39 ہزار 825 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 54 ہزار 948 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 6 لاکھ 25 ہزار 789 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 116 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 105 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 15 ہزار 229 ہوگئی۔ پنجاب میں 6 ہزار 851، سندھ میں 4 ہزار 521، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 553، اسلام آباد میں 597، بلوچستان میں 213، گلگت بلتستان میں 103 اور آزاد کشمیر میں 391 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

 

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کا ظلم رک نا سکا، مزید 4 نوجوان شہید

Fri Apr 9 , 2021
مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا ظلم رک نا سکا۔ قابض فوج نے مزید 4 نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دو روز میں شہدا کی تعداد 7 ہوگئی۔ مقبوضہ وادی میں بھارت کی بربریت جاری ہے۔ بھارتی فوج، سی آر پی ایف، اور پولیس نے مشترکہ […]

You May Like

کیلنڈر

March 2024
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031