بڑے بڑے مافیاز قانون کی بالادستی کیخلاف مزاحمت کر رہے ہیں: وزیراعظم

وزیراعظم نے لاہور میں نیا پاکستان اپارٹمنٹس کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں تمام طبقوں کو اپنا گھر بنانے کا موقع ملے گا، بڑے بڑے مافیاز قانون کی بالادستی کے خلاف مزاحمت کر رہے ہیں، کوئی خود کو قانون سے بالاتر نہ سمجھے۔

ایل ڈی اے اپارٹمنٹس کی سنگ بنیاد کی تقریب سے وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس منزل تک آنے کیلئے کئی مراحل طے کیے، فور کلوژر لاء کئی سالوں سے عدالتوں میں تھا، اپنی عدلیہ کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں، ان کے باعث اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے میں مدد ملی، پاکستان میں مکان بنانے کیلئے بینکوں سے قرض لینے کا رواج کم ہے، دنیا بھر میں بینکوں سے قرض لے کر گھر بنانے کا رواج ہے، اگر آپ کے پاس پیسے نہیں تو گھر بنا ہی نہیں سکتے، اب کرائے کی رقم بینکوں کی قسطوں میں ادا کر کے گھر کے مالک بن سکتے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 21 ویں صدی میں چیلنجز سے نمٹنے کیلئے خود کو بدلنا ہوگا، ہم نے سسٹم کوخراب ہوتے ہوئے دیکھا ہے، ایک سسٹم بن گیا تھا کہ رشوت دیں گے تو کام ہوگا، اداروں میں آٹو میشن کی مخالفت کرپشن کیلئے کی جاتی ہے، اداروں میں آٹومیشن کیلئے رکاوٹیں کھڑی کی جاتی ہیں، سٹیٹس کو کسی بھی نظام کو بدلنے میں بڑی رکاوٹ ہوتی ہے، کسی سسٹم میں کرپشن اور رکاوٹیں آ جائیں تو تبدیلی میں وقت لگتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ نقشے پھنس جاتے تھے، تعمیرات کیلئے اجازت نہیں ملتی تھی، کنسٹرکشن سیکٹر سے دیگر کئی انڈسٹریز ترقی کرتی ہیں، تعمیراتی شعبہ اور اس سے جڑی مزید صنعتیں چل پڑی ہیں، مارچ میں سب سے زیادہ سیمنٹ کی پیدا وار ہوئی ہے، تعمیراتی شعبے کیساتھ مزید 30 شعبے جڑے ہوئے ہیں، تعمیرات کے شعبے سے روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا ہیلتھ کارڈ غریبوں کیلئے بہت بڑی نعمت ہے، ترقی یافتہ ممالک میں بھی یونیورسل ہیلتھ کوریج نہیں ہے۔

قبل ازیں وزیراعلی عثمان بزدار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے پر دن رات کام کیا، 35 ہزار اپارٹمنٹس بنائے جائیں گے، آج 4 ہزار اپارٹمنٹس کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا، ڈیڑھ سال کی مدت میں گھر لوگوں کو فراہم کیے جائیں گے، وزیراعظم کے متوسط طبقے کو گھر فراہم کرنے کے خواب کو پورا کیا۔
 

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

جو شخص ملک کیخلاف بات کرے اس کو ریلیف نہیں دینگے: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

Fri Apr 9 , 2021
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہماری حب الوطنی ہے یا حب الشخصی ؟ جو شخص ملک کے خلاف بات کرے اس کو ریلیف نہیں دیں گے۔ لاہور ہائیکورٹ میں لیگی رہنما جاوید لطیف کی اخراج مقدمہ کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ […]

You May Like

کیلنڈر

March 2024
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031