الیکشن کمیشن کا این اے 75 ڈسکہ معاملے کی فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کا اعلان

الیکشن کمیشن نے این اے 75 ڈسکہ معاملے کی فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کا اعلان کر دیا۔ ای سی پی نے فیکٹ فائنڈنگ کے لیے انکوائری افسر کا تقرر کر دیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق صوبائی جوائنٹ الیکشن کمشنر پنجاب سعید گل انکوائری آفیسر ہوںگے، انکوائری افسر پریذائڈنگ افسران، سیکورٹی عملے کی ڈیوٹی کی خلاف ورزیوں کی جانچ کریگا، انکوئری افسر ماہرین اور اداروں سے مدد لے سکے گا، لاپتہ پریذائڈنگ افسران صبح تک کہاں رہے سائنسی طور پر پتہ چلایا جائے گا، انکوائری افسر تمام وفاقی و صوبائی اداروں سے مدد لے سکتا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق انکوائری افسر لاپتہ پریذائیڈنگ افسران کے بیانات ریکارڈ کرے گا، انکوائری میں ٹرانسپورٹیشن اور سیکورٹی پلان کا بھی جائزہ لیا جائے گا، مبینہ کرپٹ پریکٹس میں ملوث افسران کا تعین کیا جائے گا، رزلٹ ٹمپرنگ اور پولنگ کو عملے کو لاپتہ کرنے میں مدد دینے والوں کا تعین بھی کیا جائے گا، انکوائری آفیسر 15 مئی تک اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن کو پیش کرے گا۔

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

مولانا طاہر اشرفی کی تاجر تنظیموں سے رمضان میں منافع 50 فیصد کم کرنے کی اپیل

Wed Apr 7 , 2021
مولانا طاہر اشرفی نے تاجر تنظیموں سے رمضان میں منافع 50 فیصد کم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مبارک ماہ میں طے شدہ ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جائے، نمازی مساجد کے اندر ماسک کا استعمال کریں۔ نمائندہ خصوصی مولانا طاہر اشرفی نے اسلام آباد میں پریس […]

You May Like

کیلنڈر

March 2024
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031