بختاور بھٹو زرداری بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں

بختاور بھٹو زرداری بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں، 2 اپریل کو بختاور بھٹو کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

بختاور بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ خود کو قرنطینہ کیا ہوا ہے، عوام ماسک پہنیں اور احتیاط کریں۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 102 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 15 ہزار 26 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7 لاکھ 188 ہوگئی۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 4 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 37 ہزار 594، سندھ میں 2 لاکھ 67 ہزار 238، خیبر پختونخوا میں 93 ہزار 862، بلوچستان میں 19 ہزار 942، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 64، اسلام آباد میں 62 ہزار 775 جبکہ آزاد کشمیر میں 13 ہزار 713 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 5 لاکھ 35 ہزار 61 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 ہزار 699 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 6 لاکھ 20 ہزار 789 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 769 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 102 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 15 ہزار 26 ہوگئی۔ پنجاب میں 6 ہزار 731، سندھ میں 4 ہزار 516، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 496، اسلام آباد میں 588، بلوچستان میں 212، گلگت بلتستان میں 103 اور آزاد کشمیر میں 380 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
 

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

الیکشن کمیشن کا این اے 75 ڈسکہ معاملے کی فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کا اعلان

Wed Apr 7 , 2021
الیکشن کمیشن نے این اے 75 ڈسکہ معاملے کی فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کا اعلان کر دیا۔ ای سی پی نے فیکٹ فائنڈنگ کے لیے انکوائری افسر کا تقرر کر دیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق صوبائی جوائنٹ الیکشن کمشنر پنجاب سعید گل انکوائری آفیسر ہوںگے، انکوائری افسر پریذائڈنگ افسران، سیکورٹی عملے […]

You May Like

کیلنڈر

March 2024
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031