کورونا کی تیسری لہر: سندھ میں سکولوں کو 15 دن کیلئے بند کرنے کی تجویز

محکمہ تعلیم سندھ کی سٹیرنگ کمیٹی میں دو ہفتے کے لیے سکول بند کرنے سے متعلق تجویز سامنے آگئی، کچھ ممبران نے تمام سکول بند کرنے کی مخالفت کر دی۔

محکمہ تعلیم سندھ کی سٹیرنگ کمیٹی کے ممبران نے سکولوں کو پندرہ دن کے لیے بند کرنے کی تجویز دی جس کی کچھ ممبران نے مخالفت کی اور تجویز پیش کی کہ آٹھویں جماعت تک سکولوں کو بند کر دیا جائے جبکہ میٹرک کلاسز جاری رکھی جائیں۔

زیادہ تر ممبران کی اکثریت نے آٹھویں جماعت تک سکول بند کرنے کی حمایت کی۔ پرائیویٹ سکولز کے نمائندوں نے اعتراض کیا کہ مارکیٹیں کھلی ہیں تو سکول کیوں بند کیے جائیں۔ وزیر تعلیم سعید غنی نے اجلاس میں بتایا کہ کمیٹی میں سامنے آنے والی تجاویز کو این سی او سی میں پیش کیا جائے گا۔

 

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

چینی بحران، مصنوعی قیمت بڑھانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کرینگے۔: شہزاد اکبر

Sat Apr 3 , 2021
مشیر داخلہ شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی ٹارگٹ نہیں کیا جارہا ،ادارے قانون کے مطابق اقدامات کررہے ہیں،تحقیقات میں منی لانڈرنگ اور سٹہ مافیا کی نشاندہی کی گئی تھی،حکومت نے شوگر کمیشن کی رپورٹ پر کارروائی کی منظوری دی۔ وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے […]

You May Like

کیلنڈر

April 2024
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930