نسل پرستی: فرانس کے سابق فٹبال کھلاڑی نے سوشل میڈیا کو خیرباد کہہ دیا

فرانس سے تعلق رکھنے فٹبال کھیل کے ممتاز کھلاڑی تھیری ہینری نے نسل پرستانہ رویے کی وجہ سے احتجاجاً تمام سوشل میڈٰیا پلیٹ فارمز کو خیرباد کہہ دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 43 سالہ فٹبال کھلاڑٰ تھیری ہینری کے صرف ٹویٹر پر اس وقت دو اعشاریہ تین ملین فالورز ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا کو چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب کچھ میرے لئے ناقابل برداشت اور ایسا زہریلا تھا جسے صرف نظر کرنا میرے بس میں نہیں ہے۔

اپنے ایک بیان میں تھیری ہینری نے فرانسیسی حکام کی توجہ اس جانب مبذول کراتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دوبارہ سوشل میڈیا پر واپس نہیں آئیں گے جب تک عوامی رابطوں کے ان پلیٹ فارمز کو ریگولیٹ نہیں کر دیا جاتا۔ کم از کم دوسروں کو تکلیف پہنچانے والوں کی جوابدہی تو ضرور ہونی چاہیے۔

فرانسیسی کھلاڑی کا کہنا تھا کہ حقیقت میں یہ کام بہت ہی آسان ہے کہ سوشل میڈٰیا پر آ کر اپنا اکاؤنٹ بنایا جائے اور فوراً ہی کسی کو بھی ہراساں کرنا شروع کر دیا جائے۔

خیال رہے کہ تھیری ہینری کا شمار فرانس کے شہرہ آفاق کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔ وہ عرصہ تک فٹبال ٹیم آرسنل کیساتھ وابستہ رہے، ان کی ٹیم میں موجودگی اس کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مددگار رہی۔ آرسنل نے 1999ء اور 2007ء میں جب پریمئیر لیگ کے ٹائٹلز جیتے تو اس وقت وہ ٹیم کا حصہ تھے۔

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

گگلت صبح پسنجر سوزوکی پر فائرنگ

Sat Mar 27 , 2021
گگلت : دوستدارعلی راکی . نمائندہ enn گگلت صبح پسنجر سوزوکی پر فائرنگ دہشت گردوں کی جانب سے دو افراد زخمی ڈی ایچ کیو اسپتال گلگت منتقل گیا ایک کا تعلق ہنزہ سےدوسرے کا تعلق پشاور سے دوسرا دن میں دوسرا واقعہ زخمیوں کا حالت خطرے سے باہر ذرائع گگلت […]

You May Like

کیلنڈر

April 2024
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930