امریکی ریاست ٹیکساس میں شدید سردی سے 111 افراد ہلاک ہو گئے

امریکی ریاست ٹیکساس میں شدید سردی اور موسم سرما کے طوفان کے باعث 111 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ٹیکساس کے محکمہ صحت کے مطابق بیشتر افراد سخت سردی کے باعث کانپنے سے مر گئے کیونکہ ان کے پاس سردی سے بچاؤ کے مناسب انتظامات نہیں تھے۔

ریاست ٹیکساس کے حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ فروری میں پڑنے والی سخت ترین سردی سے ہلاک افراد سے متعلق ابھی مزید اعداد و شمار اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔ امکان ہے کہ مرنے والوں کی تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق سردی کی شدت میں غیر معمولی اضافے کے باعث 40 لاکھ شہری بجلی اور پینے کے صاف پانی سے محروم رہے جس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔

غیر یقینی طور پر شدید سردی کے باعث ٹیکساس کی ہمسایہ ریاستوں الباما، ارکنساس، کنٹکی، اوکلوہاما اور ٹینیزی میں بھی صورتحال انتہائی خراب ہے۔

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

بھارت: کووڈ سنٹر میں آگ لگ گئی، آتشزدگی سے 10 افراد زندگی کی بازی ہار گئے

Sat Mar 27 , 2021
بھارت سے ایک افسوسناک خبر آئی ہے جہاں پر کووڈسنٹر میں آگ لگ گئی جس کے باعث آتشزدگی نے 10 افراد کی جان لے لی۔ عرب میڈیا ’عرب نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق ممبئی میں مال کی بالائی منزل پر ہسپتال کی جانب سے کورونا مریضوں کے علاج کے لیے […]

You May Like

کیلنڈر

March 2024
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031