چینی سکینڈل میں پیشرفت: سٹہ بازی میں ملوث 40 افراد کے بینک اکاؤنٹ منجمد

چینی سکینڈل میں پیشرفت، ایف آئی اے نے سٹہ بازی میں ملوث 40 افراد کے بینک اکاؤنٹ منجمد کر دئیے، 100 جعلی اور بے نامی اکاؤنٹس بھی فریز کئے گئے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون ون محمد رضوان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں چینی کے سٹہ بازوں کے خلاف جلد کارروائیوں کے لیے لائحہ عمل ترتیب دیا گیا۔ ایف آئی اے 37 افراد کے شناختی کارڈز پہلے ہی بلاک کروا چکا ہے۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ لاہور نے مارکیٹ میں چینی کی قلت دور کرنے کے لیے کمر کس لی۔ لاہور میں ایک لاکھ کلو روزانہ چینی کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے ہنگامی لائحہ عمل بنا لیا۔

کمشنر لاہور کی ہدایت پر پتوکی شوگر ملز سے چینی کے ایک ہزار تھیلے منگوا لیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض ملک کا کہنا ہے کہ شوگر ملز سے 93 روپے فی کلو چینی خریدی گئی، 50 ہزار کلو چینی شہر کے 100 ہول سیلرز کو پہنچا دی، مزید 50 ہزار کلو چینی بھی آج پہنچ جائے گی، ذخیرہ اندوزوں کو 3 سال کے لیے ڈائریکٹ جیل بھجوائیں گے۔

ڈی سی لاہور نے کہا کہ پنجاب فوڈ کنٹرول ایکٹ 1958پر من و عن عملدرآمد کروایا جائے گا۔

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کورونا کا پھیلاؤ تشویشناک، احتیاط نہ کی گئی تو قابو پانا مشکل ہو جائیگا: اسد عمر

Sat Mar 27 , 2021
اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی سے اضافہ تشویشناک ہے، احتیاط نہ کی گئی تو کنٹرول کرنا مشکل ہو جائے گا، ہسپتالوں میں گنجائش ختم ہونے کے قریب ہے، فیصلوں پرعملدرآمد نہیں ہو رہا، صورتحال بہتر نہ ہوئی تو سخت فیصلے کرنا پڑیں گے۔ وفاقی […]

You May Like

کیلنڈر

April 2024
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930