ندیم بابر کو عہدے سے ہٹانا نہیں بلکہ جیل میں ڈالنا چاہیے تھا: مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے کہا ہے عمران خان، بزدار، جہانگیر ترین اور خسرو بختیار چینی چور ہے، تیل، ادویات، بجلی، گیس اس وقت تک سستے نہیں ہونگے جب تک ملک پر مافیاز مسلط رہیں گے، ندیم بابر کو عہدے سے ہٹانا نہیں بلکہ جیل میں ڈالنا چاہیے تھا۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نااہل ٹولہ عوام کو لوٹ رہا ہے، عمران خان کے دور میں چینی 120 روپے کلو فروخت ہوئی، ن لیگ کی حکومت میں چینی 52 روپے کلو فروخت ہو رہی تھی، کہتے ہیں حمزہ شہباز کی وجہ سے چینی کی قیمت بڑھی، العریبیہ اور رمضان شوگر ملز نے ایک روپیہ کی سبسڈی نہیں لی، حمزہ شہباز نے 2 سال ناحق جیل کاٹی، حکمران چینی انکوائری کمیشن رپورٹ پر عوام سے جھوٹ بول رہے ہیں، رپورٹ میں جن افراد کو ذمے دار ٹھہرایا گیا وہ ملک پر مسلط ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کنٹینر پر چڑھ کرجھوٹ بولے گئے، پی ٹی آئی حکومت نے آتے ہی قرض کمیشن بنایا، قرض کمیشن کی رپورٹ آج تک نہیں آئی، یہی شخص کہتا تھا جب مہنگائی ہو تو وزیراعظم چور ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہزادا کبر سینیٹ کا ٹکٹ نہ ملنے پر سیاسی یتیم ہیں، شہزاد اکبر کاغذ لہرا کر شہباز شریف پر الزامات لگاتے تھے۔

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

'اپوزیشن نے جو بویا وہی اب کاٹ رہے ہیں، غیر فطری اتحاد اپنے انجام کو پہنچ چکا'

Sat Mar 27 , 2021
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے جو بویا وہی اب کاٹ رہے ہیں، پی ڈی ایم کا غیر فطری اتحاد اپنے انجام کو پہنچ چکا ہے، اپوزیشن نے پاکستان کے مفادات کو داؤ پر لگانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، عوام میں منفی سیاست کرنے والوں کی […]

You May Like

کیلنڈر

March 2024
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031