پی ڈی ایم ٹوٹ چکی، اپوزیشن کا منفی بیانیہ عوام نے مسترد کر دیا: عثمان بزدار

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا منفی بیانیہ عوام نے مسترد کر دیا، پی ڈی ایم مکافات عمل کا شکار ہو کر ٹوٹ چکی، پی ڈی ایم بے سمت دوڑنے والا سیاسی ہجوم ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی اشرف انصاری نے ملاقات کی، جس میں یونس انصاری اور طاہر بشیر چیمہ بھی موجود تھے۔ اشرف انصاری اور یونس انصاری نے گوجرانوالہ کے لئے اربوں روپے کا ترقیاتی پیکیج دینے پر وزیراعلیٰ پنجاب کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر اشرف انصاری کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کر کے گوجرانوالہ کے لوگوں کے دل جیت لئے، آپ کی قیادت میں گوجرانوالہ ترقی کرے گا اور عوام کے مسائل حل ہوں گے، شہر کی صفائی کے لئے جی ڈبلیو ایم سی کو 106 گاڑیاں فراہم کرنا قابل تحسین ہے۔

یونس انصاری نے کہا کہ ماضی میں گوجرانوالہ کی صفائی اور دیگر بنیادی مسائل کو بری طرح نظر انداز کیا گیا، گوجرانوالہ کو لاہور سیالکوٹ موٹروے سے منسلک کرنے سے عوام کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگا، ہمیں آپ کی قیادت پر بھرپور اعتماد ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ صوبہ کے تمام شہروں کی یکساں ترقی ہمارا عزم ہے، خدمت کے جذبے سے کام کر رہے ہیں، عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے ہر وقت دروازے کھلے رکھتے ہیں، گوجرانوالہ کے ترقیاتی منصوبوں کی خود مانیٹرنگ کروں گا، گوجرانوالہ کے ترقیاتی منصوبوں کو بروقت پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا، گوجرانوالہ میرا اپنا شہر ہے، مسائل پر پوری نظر ہے۔

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

حکومت کا 50 سال سے زائد افراد کی کورونا رجسٹریشن شروع کرنے کا فیصلہ

Fri Mar 26 , 2021
وفاقی حکومت نے 50 سال سے زائد افراد کی کورونا رجسٹریشن شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ملک میں 50 سال سےزائد افراد کی رجسٹریشن 30 مارچ سےشروع ہو گی، 60 سال سے زائد عمر کے […]

You May Like

کیلنڈر

April 2024
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930