فٹنس کا کوئی ایشو نہیں، فوکس ہمیشہ کھیل رہا ہے آئندہ بھی ایسا ہوگا: شرجیل خان

دورہ جنوبی افریقا کے لیے قومی ٹیم میں واپس آنے والے اوپنر شرجیل خان نے کہا ہے کہ خوشی ہے پاکستان ٹیم میں کم بیک ہوا ہے، فٹنس کا کوئی ایشو نہیں، فٹنس کی وجہ سے میرا ایک میچ مس نہیں ہوا،لاہور کیمپ بہت اچھا جا رہا ہے ،سب سے سپورٹ مل رہی ہے، میرا فوکس ہمیشہ کھیل رہا ہے آئندہ بھی ایسا ہوگا۔

کرکٹر شرجیل خان نے ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ مکمل کی اور سات ماہ محنت کی، لاہور کیمپ بہت اچھا جا رہا ہے ،سب سے سپورٹ مل رہی ہے، میرا فوکس ہمیشہ کھیل رہا ہے آئندہ بھی ایسا ہوگا، فٹنس کا کوئی ایسا ایشو نہیں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتا آرہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ فٹنس کی وجہ سے میرا ایک میچ مس نہیں ہوا،جو پلان مجھے دیا گیا اس پر عمل کر رہا ہوں، ماضی کی باتیں ہیں ہر کسی کا ایک ماضی ہوتا ہے، اب کرکٹ میں واپس آیا ہوں تواسی پر فوکس ہے۔

اوپنر نے کہا کہ میرا کم بیک ہوا ہے اس پر بہت خوش ہوں، ساؤتھ افریقہ میرا پہلا ٹور ہے ایڈجسٹ ہونے کی کوشش کروں گا موقع سے فائدہ اٹھاؤں، میرے ہمیشہ چھوٹے چھوٹے ٹارگٹ رہے ابھی ٹریننگ میرا ٹارگٹ ہے۔

قومی کرکٹر نے کہا کہ جنوبی افریقہ پہنچ کر سیریز کے لیے اپنے ٹارگٹ سیٹ کروں گا، میرا کوئی ٹاسک یا ٹارگٹ نہیں ہے فٹنس کا معیار حاصل کرنا ہے۔ انفرادی طور پر محنت کر رہا ہوں کسی منفی بات کا علم نہیں، سینئرز اور کوچز سے ہمیشہ سیکھتا ہوں اور اب بھی یہی کوشش کررہا ہوں۔

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

خیرپور میں ھندو برادری کا میلہ

Tue Mar 23 , 2021
روی مل ۔ نیوز رپورٹر خیرپور میں ھندو برادری کا میلہ صوفی سنت تلوکا رام کا میلا بڑے دھوم دھام سے منایا گیا جس میں ھندو برادری کے بھگتوں نے گا کے موج لگائی ھندو برادری کے مرد اور خواتین نے پوجا پاٹ کیا اور لنگر پرساد بھی جاری رھا […]

You May Like

کیلنڈر

March 2024
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031