کراچی میں رینجرز اور پولیس کی کارروائی، قتل و اغواء میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران قتل اور اغواء میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

رینجرز اور پولیس نے مشترکہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر اورنگی ٹاون میں کارروائی کرتے ہوئے قتل اور اغوا کیس میں ملوث تین ملزمان محمدعارف،محمد عرفان اور عبدالکریم کو گرفتار کیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق 12جنوری کو ملزمان نے مقتول سعید نور کو بہانے سے بلاکر ایک خالی پلاٹ میں قتل کیا اور جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔

واقعے کے تیسرے روز مقتول کے والد نے اپنے بیٹے کی گمشدگی کی ایف آئی آر درج کروائی تھی۔ مقتول کی لاش 15 جنوری کو برآمد ہوئی۔ رینجرز نے تحقیقات کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے قتل کے محرکات کا جائزہ لیتے ہوئے تینوں ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کیلئے پولیس کے حوالے کردیاگیا۔

 

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

فٹنس کا کوئی ایشو نہیں، فوکس ہمیشہ کھیل رہا ہے آئندہ بھی ایسا ہوگا: شرجیل خان

Tue Mar 23 , 2021
دورہ جنوبی افریقا کے لیے قومی ٹیم میں واپس آنے والے اوپنر شرجیل خان نے کہا ہے کہ خوشی ہے پاکستان ٹیم میں کم بیک ہوا ہے، فٹنس کا کوئی ایشو نہیں، فٹنس کی وجہ سے میرا ایک میچ مس نہیں ہوا،لاہور کیمپ بہت اچھا جا رہا ہے ،سب سے […]

You May Like

کیلنڈر

April 2024
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930