خیرپور میں ایف ایس سی کی طالبہ سے 7 ماہ تک اجتماعی زیادتی کا انکشاف

خیرپور میں ایف ایس سی کی طالبہ سے 7 ماہ تک اجتماعی زیادتی کا انکشاف ہوا ہے، تین درندے ویڈیو بناکر لڑکی کو بلیک میل کرتے رہے، ڈرا دھمکا کر 7 لاکھ روپے بٹور لئے۔

تفصیلات کے مطابق ایک اور حوا کی بیٹی کے ساتھ درندگی کا واقعہ سامنے آیا ہے، خیرپور میں ایف ایس سی کی طالبہ کے ساتھ درندوں کا مکروہ فعل کیا گیا، تین ملزم لڑکی سے 7 ماہ تک مبینہ زیادتی کرتے رہے۔

سفاک ملزم فہد ظہیر وغیرہ زیادتی کی ویڈیو بنا کر طالبہ کو مسلسل بلیک میل بھی کرتے رہے،ملزموں نے ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکیاں دے کرمتاثرہ طالبہ سے سات لاکھ روپے بھی اینٹھ لئے، جس کے لئے وہ گھر سے چوری کرنے پر مجبور ہوئی۔

متاثرہ طالبہ کے انکشاف کے بعد پولیس حکام نے ملزموں کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کر لیا، ایس ایس پی خیرپور کا کہنا ہےکہ ایف آئی آرکے بعد متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کرایا جائے گا،،ملزم بچ نہیں سکتے۔

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

راولپنڈی: ہیڈ کانسٹیبل کو شہید کرنیوالے ملزم کو عمر قید کی سزا

Tue Mar 23 , 2021
انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل کو شہید کرنے والے ملزم کا جرم ثابت ہونے پرسزا کا حکم سنا دیا انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج شوکت کمال ڈار نے 2018 میں فائرنگ کرکے ہیڈ کانسٹیبل کو شہید کرنے کے مقدمہ میں […]

You May Like

کیلنڈر

March 2024
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031