کراچی: بیوی کے قتل میں ملوث شوہر گرفتار، اعتراف جرم کر لیا

کراچی کے علاقے عثمان آباد میں پولیس نے کارروائی کے دوران بیوی کے قتل میں ملوث شوہر طارق کو گرفتار کرلیا، ملزم نے اعتراف جرم کر لیا۔

پولیس حکام کے مطابق دو روز قبل پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک خاتون نے گھر میں خودکشی کرلی ہے۔ گارڈن پولیس کے ایس ایچ او نے موقعے پر پہنچ کر جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔ تفتیش میں پتہ چلا یہ خودکشی نہیں بلکہ قتل ہے۔

پولیس نے موقع سے فرار اس کے شوہر کی تلاش شروع کی۔ عثمان آباد سے مقتولہ کے شوہر طارق کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم نے اعتراف کیا گھریلو تنازعات سے تنگ آکر بیوی کا گلہ دباکر قتل کیا۔ ملزم کیخلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کراچی: گھروں میں کام کے بہانے ڈکیتیاں کرنیوالی دو ماسیاں گرفتار، طلائی زیورات برآمد

Tue Mar 23 , 2021
کراچی میں اسٹیل ٹاون انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کے دوران شہریوں کے گھروں میں ڈکیتیاں کرنیوالی دو ماسیوں کو گرفتار کر لیا۔ اسٹیل ٹاؤن انویسٹی گیشن پولیس کی کارروائی، شہریوں کو لاکھوں کا چونا لگانے والی دو ماسیاں گرفتار کر لی گئیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار خواتین سے سونے […]

You May Like

کیلنڈر

March 2024
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031