راولپنڈی: غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن، کئی پلازے اور دکانیں سیل

راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بلڈنگ کنٹرول ونگ نے مورگاہ روڈ پر زیر تعمیر چھ دکانوں کی غیر قانونی بلڈنگز مسمار ، پلازے اور دکانیں سیل کر دیں۔

 

میڈیا رپورٹ کے مطابق راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے لینڈ یوز اینڈ بلڈنگ کنٹرول ونگ نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے ہائی کورٹ روڈ پر کمرشل عمارتوں، دس پلازوں، بیس دکانوں کو سیل کر دیا اور مورگاہ روڈ پر زیر تعمیر چھ دکانوں کی بلڈنگز کو مسمار کر دیا، یہ عمارتیں منظور شدہ لے آئو ٹ پلان کی خلاف ورزی کر کے تعمیر کی گئیں۔

آر ڈی اے کے ترجمان نے بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے نے ہدایت کی ہے کہ تجاوزات، غیر قانونی و غیر مجاز تعمیرات اور تجارتی سرگرمیوں کے خلاف بلاخوف و خطر سخت کارروائی جاری رکھیں، عام لوگوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ غیر قانونی ، غیر مجاز علاقے اور اونچی عمارتوں میں کوئی سرمایہ کاری نہ کریں۔

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کراچی: بیوی کے قتل میں ملوث شوہر گرفتار، اعتراف جرم کر لیا

Tue Mar 23 , 2021
کراچی کے علاقے عثمان آباد میں پولیس نے کارروائی کے دوران بیوی کے قتل میں ملوث شوہر طارق کو گرفتار کرلیا، ملزم نے اعتراف جرم کر لیا۔ پولیس حکام کے مطابق دو روز قبل پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک خاتون نے گھر میں خودکشی کرلی ہے۔ گارڈن پولیس کے […]

You May Like

کیلنڈر

March 2024
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031