آزادی بہت قربانیوں کا ثمر، قیام پاکستان سے تعمیر پاکستان کا سفر جاری ہے: وزیراعلیٰ پنجاب

 وزیراعلی عثمان بزدار نے کہا ہے کہ آزادی بہت قربانیوں کا ثمر ہے، قیام پاکستان سے تعمیر پاکستان کا سفر جاری ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں کہا کہ آزادی کی تاریخ میں یوم پاکستان 23 مارچ کے دن کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، یہ ایک ایسا دن ہے جب آزاد وطن کے خواب کو عملی تعبیر دینے کی بنیاد رکھی گئی، آج ہم آزاد ہیں لیکن یہ آزادی بہت سی قربانیوں، کاوشوں اور محنتوں کا ثمر ہے، بحیثیت قوم ہم قائداعظم اور ان کی زیر قیادت قرارداد پاکستان منظور کرنیوالے مسلم لیگ کے اکابرین کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ منٹو پارک کے تاریخی جلسے میں منظور کی جانے والی قرارداد پاکستان کے قیام کی بنیاد بنی، 23 مارچ کا دن جذبوں کی تعمیر اور خوابوں کی تعبیر کا دن ہے، حصول آزادی کا سفر کبھی آسان نہیں ہوتا، پاکستان کی منزل پانے کیلئے آگ اور خون کے دریاؤں سے گزرنا پڑا، قائداعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں بے شمار قربانیاں دے کر الگ وطن کی جدوجہد کامیاب ہوئی، برصغیر میں بسنے والی مختلف نسلیں، مختلف قبیلے اور مختلف فرقے ایک قوم بننے کا فیصلہ نہ کرتے تو پاکستان کا معجزہ کبھی ظہور پذیر نہ ہو پاتا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ قیام پاکستان سے تعمیر پاکستان کا سفر بتدریج جاری ہے، اس مرحلے میں قوم کے ہر فرد کو آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، بحیثیت قوم ہم نے پاکستان کے موجودہ چیلنجز کو سمجھتے ہوئے ذمہ داری کا ثبوت دینا ہے، وزیراعظم کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت نئے پاکستان کی بنیاد رکھ چکی ہے، عمران خان کی قیادت میں پاکستان اس منزل کی جانب بڑھ رہا ہے جس کا خواب قائد اور اقبال نے دیکھا، 23 مارچ 1940 والے جذبے، عزم اور یکجہتی کو اپنا کر وطن عزیز کو آگے لے کر جائیں گے۔

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کولوراڈو کے گروسری سٹور میں فائرنگ، پولیس اہلکار سمیت 10 افراد ہلاک

Tue Mar 23 , 2021
 امریکی ریاست کولوراڈو میں گروسری اسٹور میں فائرنگ کے واقعے میں پولیس آفیسر سمیت دس افراد ہلاک ہو گئے، واقعے کو یوٹیوب پر براہ راست دکھایا بھی گیا۔ ریاست کولوراڈو کے شہر بولڈر میں نامعلوم شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں دس افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک […]

You May Like

کیلنڈر

April 2024
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930