‘پی ڈی ایم میں مختلف سوچ رکھنے والی جماعتیں اپنے مفادات کیلئے اکٹھی ہوئیں’

شبلی فراز کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم میں مختلف سوچ رکھنے والی جماعتیں اپنے مفادات کیلئے اکٹھی ہوئیں، یہ اپنی جائیدادیں بچانے کیلئے برسر پیکار ہیں، سیاست کو ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہیں پورا ملک جانتا ہے یہ کیا تھا اور کیا بن گئے، سوالات کے جواب دینے کے بجائے لشکر کشی کرتے ہیں، براڈ شیٹ کی فائل وزیراعظم تک پہنچا دی گئی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سینیٹر شبلی فراز نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کرپشن کو کوئی کرپشن نہیں سمجھتا، پاکستان کسی ایک خاندان کیلئے نہیں بنا تھا، ایسے پاکستان کیلئے کوشاں ہیں جہاں قانون کی بالادستی ہو، ملک میں قانون کی عملداری نہ ہونے کے برابر ہے، ماضی کی حکومتوں نے معاشرے میں بگاڑ پیدا کیا، جیلیں چھوٹے چھوٹے مجرموں سے بھری پڑی ہیں۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ بڑا چور سیاسی انتقام اور جمہوریت کے پیچھے چھپتا ہے، قانون پر عملدرآمد کرنیوالوں کو حقارت کی نظر سے دیکھا جاتا ہے، قانون کی حکمرانی کے بغیر کوئی شخص محفوظ نہیں، ہم نے اس عزم کو دہرانا ہے جس کے لیے ملک بنا تھا، ایسا ملک نہ ہو جس میں لوگ قانون کا مذاق اڑائیں، طاقتور اور اشرافیہ کو قانون کے تابع لائیں گے، قانونی کی حکمرانی ہوگی تو سب محفوظ ہوں گے۔

سینیٹر شبلی فراز نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے معاشی ناہمواری کو ختم کرنے کیلئے اقدامات کیے، ڈھائی سال کے عرصے میں ملک کو درست سمت پر گامزن کیا، ملک کی بقا کیلئے افواج پاکستان نے بے شمار قربانیاں دیں۔

یوم پاکستان کے حوالے سے شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پاکستان کو قائداعظم کے اصولوں کے مطابق فلاحی ریاست بنائیں گے، ہمیں اتحاد اور یگانگت کے ساتھ ہر مشکل کا سامنا کرنا ہے، ایسا معاشرہ تشکیل دینا ہے جہاں ہر خاص و عام قانون کے سامنے جوابدہ ہو، 23 مارچ کو مسلمانوں نے الگ پہچان کیساتھ آگے بڑھنے کے عزم کا اظہار کیا، اسی روز علیحدہ وطن کے حصول کیلئے عملی جدوجہد کا باقاعدہ آغاز ہوا۔

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

مقبوضہ کشمیر: ایک اور قابض بھارتی فوجی نے خود کشی کر لی

Tue Mar 23 , 2021
مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے کیمپ میں ایک اور اہلکار نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں جموں کے علاقے ریپیئر کیمپ میں بھارتی فوج کے 26 سالہ اہلکار نے اپنے سر میں گولی […]

You May Like

کیلنڈر

April 2024
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930