مریم کی نیب پیشی: نیب آفس ریڈ زون قرار، 2 روز کیلئے رینجرز تعیناتی کی منظوری

 مریم نواز کی 26 مارچ کو نیب پیشی کے معاملے پر پنجاب حکومت نے نیب لاہور کی درخواست منظور کرتے ہوئے نیب آفس کو ریڈ زون قرار دینے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے 25 اور 26 مارچ 2 روز کے لئے رینجرز، پولیس نیب آفس اور گردونواح پر تعینات کرنے کی منظوری دی گئی۔ پنجاب حکومت کی جانب رینجرز کی خدمات لینے کے لئے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا گیا۔

وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا ہے کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا، کوررونا ایس او پیز کے خلاف ورزی کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی۔

خیال رہے نیب لاہور کی جانب سے پنجاب حکومت کو درخواست دی گئی، جس میں نیب کو ریڈ زون قرار دینے، رینجر اور پولیس تعینات کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

'پی ڈی ایم میں مختلف سوچ رکھنے والی جماعتیں اپنے مفادات کیلئے اکٹھی ہوئیں'

Tue Mar 23 , 2021
شبلی فراز کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم میں مختلف سوچ رکھنے والی جماعتیں اپنے مفادات کیلئے اکٹھی ہوئیں، یہ اپنی جائیدادیں بچانے کیلئے برسر پیکار ہیں، سیاست کو ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہیں پورا ملک جانتا ہے یہ کیا تھا اور کیا بن گئے، سوالات کے […]

You May Like

کیلنڈر

March 2024
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031