لندن میں کورونا پابندیوں کے خلاف احتجاج، پولیس سے جھڑپوں میں متعدد شہری زخمی

لندن میں کورونا پابندیوں کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ شہریوں نے حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کی، پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہو گئے، 35 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔

کورونا پابندیوں کے خلاف لندن والے سڑکوں پر آ گئے، ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین وسطی لندن میں جمع ہو گئے۔ لوگوں نے ہائیڈ پارک سے ویسٹ منسٹر تک مارچ کیا۔ شرکا نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین اور پولیس اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں جس کے دوران متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

خاتون پولیس اہلکاروں اور خواتین مظاہرین کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی،35 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ 60 سے زائد اراکین پارلیمنٹ نے بھی لاک ڈاؤن کے دوران پرامن مظاہروں کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے احتجاج میں شرکت کرنا اب بھی غیر قانونی ہے۔

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

بھارت، پاکستان میں کشیدگی کو کم کرنیکی کوشش کر رہے ہیں: سعودی عرب

Mon Mar 22 , 2021
نائب وزیر خارجہ سعودی عرب عادل الجبیر نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ عرب نیوز کو دیئے گئے ایک انٹرویو کے دوران عادل الجبیر نے کہا کہ پورے خطے میں امن چاہتے ہیں اور اس کے […]

You May Like

کیلنڈر

March 2024
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031