سعودی عرب: حجاج کیلئے ویکسی نیشن لگانے کا سرٹیفکیٹ لازمی قرار

سعودی عرب نے حجاج کے لیے ویکسی نیشن لگانے کا سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا ہے۔ حجاج روانگی سے تین دن پہلے ٹیسٹ کروانے، سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے، ماسک پہننے اور تین دن قرنطینہ میں گزارنے کے پابندی ہونگے۔

تفصیل کے مطابق سعودی حکومت نے رواں سال حج کے لیے قواعد و ضوابط جاری کر دیئے ہیں اس میں صرف کورونا ویکسین لگوانے والے افراد ہی حج کرنے کے اہل قرار دیا گیا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق تمام حجاج عالمی ادارہ صحت سے منظور شدہ ویکسین لگوانے کا ثبوت پیش کرنے اور خدام بھی ان قواعد و ضوابط پر عمل کرنے کے پابند ہونگے۔

حجاج کے لیے سعودی عرب روانگی سے 72 گھنٹے قبل پی سی آر ٹیسٹ کروانے، سعودی عرب پہنچ کر تین دن قرنطینہ میں گزارنے کو لازمی
قرار دیا گیا ہے جبکہ حج کے دوران سماجی فاصلہ برقرار رکھنے اور ماسک
پہننے کی بھی ہدایات دی گئی ہیں۔

 

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

مسجد نبوی ﷺ میں نماز تراویح کی ادائیگی کیلئے پلان مرتب

Mon Mar 22 , 2021
سعودی حکام نے رمضان المبارک کے دوران مسجد نبوی ﷺ میں نماز تراویح کی ادائیگی کیلئے پلان مرتب کر لیا ہے۔ یہ پلان مسجد نبوی ﷺ پریذی ڈینسی ایجنسی کی جانب سے امام کعبہ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس کے سامنے پیش کیا تھا، جسے انہوں نے غور وفکر کے بعد منظوری […]

You May Like

کیلنڈر

March 2024
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031