اداکار جاوید شیخ نے بھی کورونا ویکسین لگوا لی

پاکستان میں 60 سال سے زائد افراد کو کورونا ویکسین لگانے کا سلسلہ جاری ہے، سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کے بعد معروف اداکار جاوید شیخ نے بھی وباء سے محفوظ رکھنے والی ویکسین لگوا لی ہے۔

ویکسین لگوانے کے بعد اداکار جاوید شیخ نے کہا کہ کورونا ویکسین لگوانے کے بعد بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں، خود کو محفوظ سمجھ رہا ہوں۔ وہ کورونا ویکسین لازمی لگوائیں، خاص طور پر جن کی عمر 60 سال سے زائد ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے آرٹس کونسل سے کورونا ویکسین لگوائی ہے، ویکسینیشن کے حوالے سے سندھ حکومت نے بہت اچھے انتظامات کئے ہیں، میں ان کا شکر گزار ہوں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے بھی کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوائی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے بھی کورونا ویکسین لگوائی تھی۔

Posted in Uncategorized

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

براڈ شیٹ کو 15 لاکھ ڈالر کی غلط ادائیگی کی گئی، تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ

Mon Mar 22 , 2021
براڈ شیٹ کی تحقیقات کرنے والے کمیشن نے رپورٹ مکمل کر کے وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق براڈشیٹ کمپنی کو 15 لاکھ ڈالر کی غلط ادائیگیاں کی گئیں، کمیشن نے نیب کو سوئس مقدمات کا سربمہر ریکارڈ کھولنے کی بھی سفارش کر دی۔ جسٹس […]

کیلنڈر

March 2024
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031