امیر ترین فٹبال سٹارز کا مقابلہ لیونل میسی نے جیت لیا

امیر ترین فٹبال سٹارز کا مقابلہ لیونل میسی نے جیت لیا، بارسلونا کلب سے 107.6 ملین پاؤنڈ تنخواہ لینے والے سب سے آگے ہیں، ان کے روایتی حریف کرسٹیانو رونالڈو دوسرے نمبر پر ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دنیا کے پسندیدہ کھیل فٹبال میں دلچسپ مقابلہ سامنے آیا ہے، سپر سٹار پلیئرز کے درمیان زیادہ کمائی کی دوڑ میں لیونل میسی بازی لے گئے۔ یورپی کھلاڑیوں میں میسی سب سے زیادہ 107.6 ملین پاؤنڈ تنخواہ لیتے ہیں۔

ان کے روایتی حریف کرسٹیانو رونالڈو آمدن میں آدھے، اطالوی کلب یووینٹس سے وابستہ رونالڈو کی تنخواہ 46.5 ملین پاؤنڈ ہے

برازیلی فارورڈ نیمار تیسرے نمبر پر براجمان ہیں، 31.3 ملین پاؤنڈ کماتے ہیں۔ ٹاپ فائیو یورپی فٹبالرز میں لوئس سوآریز کا آخری نمبر ہے۔ انگلش پریمئر لیگ میں زیادہ کمانے والے کی فہرست میں گیرتھ بیل کا پچیس اعشاریہ چھ ملین پاؤنڈ کے ساتھ پہلا نمبر ہے۔

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

رتیش دیش مکھ کی اہلیہ کے ہاتھوں پٹائی

Sat Mar 20 , 2021
سوشل میڈیا پر بھارتی اداکارہ جنیلیا دیش مکھ کی جانب سے ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں پریتی زنٹا سے اس وقت جلن محسوس کرتے دیکھا جاسکتا ہے جب ان کے شوہر رتیش اداکارہ کا ہاتھ چوم کر استقبال کرتے ہیں۔ ٹوئٹر پر جنیلیا دیش مکھ […]

You May Like

کیلنڈر

March 2024
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031