امریکا دوسرے ممالک کو ہمارے خلاف اکساتا ہے، وزرائے خارجہ ملاقات میں چین کا دوٹوک موقف

امریکی اورچینی وزرائے خارجہ کی الاسکا میں ملاقات ہوئی ہے جس میں چین نے دوٹوک موقف اپنایا کہ امریکا دوسرے ممالک کو ہمارے خلاف اکساتا ہے۔

مذاکرات میں امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن اور ان کے چینی ہم منصب وینگ ژی نے اپنے اپنے وفود کی سربراہی کی۔ امریکی مشیر قومی سلامتی جیک سالوِن نے کہا ہے کہ چین سے سخت مقابلے کو ویلکم کرتے ہیں، امریکا ہمیشہ اپنے لوگوں اور دوستوں کےساتھ کھڑا ہوگا۔ چین سے تنازعہ نہیں چاہتے تاہم اصولوں پرکھڑے رہیں گے۔

اس موقع پر چین نے موقف اپنایا کہ امریکا دوسرے ممالک کو چین کے خلاف اکساتا ہے، بائیڈن انتظامیہ میں امریکی اور چینی عہدے داروں کے درمیان یہ پہلی اعلی سطح کی ملاقات تھی۔

واضح رہے کہ امریکہ جنوبی ایشیا میں بھارت کو خصوصی اہمیت دیتا رہا ہے، تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ امریکہ چین کے دنیا بھر میں بڑھتے معاشی و سیاسی اثرورسوخ سے خوفزدہ ہے اور تزویراتی حکمت عملی کے تحت بھارت کو چین کو دبانے کیلئے استعمال کرنا چاہتا ہے۔

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

مونٹیری اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز، کیرولین ڈولہیڈ اور آسیہ محمد سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

Fri Mar 19 , 2021
کیرولین ڈولہیڈ اور آسیہ محمد پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ امریکی جوڑی ڈبلیو ٹی اے مونٹیری اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ انہوں نے ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میچ میں وکٹوریہ کوزمووا اور اینا کیرولینا پر مشتمل سواکین جوڑی کو شکست دیکر ایونٹ کا سیمی فائنل […]

You May Like

کیلنڈر

March 2024
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031