کسانوں کیخلاف مودی کے اوچھے ہتھکنڈے جاری، امریکی سینیٹر کا معاملہ اٹھانے کا مطالبہ

زرعی قوانین پر احتجاج ختم کرانے کیلئے مودی سرکار کے اوچھے ہتھکنڈے جاری ہیں، کسانوں پر کورونا پھیلانےکا الزام لگا دیا۔ امریکی سینیٹر باب مینڈز نے امریکی وزیر خارجہ ٹونی بلیکن سے کسانوں کا معاملہ بھارت سے اٹھانے کا مطالبہ کر دیا۔

بھارتی کسانوں کے احتجاج کو عالمی پذیرائی مل رہی ہے، دلی کی تہاڑ جیل میں قید کسانوں کو رہائی مل گئی، متحرک نوجوان کارکن رنجیت سنگھ نے کہا ہے کہ پہلے دن سے احتجاج میں شامل تھے، مطالبات کی منظوری تک کاشتکاروں کے ساتھ رہیں گے۔

زرعی قوانین پر احتجاج ختم کرانے کیلئے مودی سرکار نے اوچھے ہتھکنڈے اپناتے ہوئے احتجاج میں شریک افراد پر کورونا پھیلانےکا الزام لگا دیا، متحدہ کسان مورچہ کے رہنما نے کہا ہے کہ تین کالے قوانین کی واپسی تک احتجاج چلے گا۔ مظاہرین نے دلی کے ارد گرد دھرنے جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

امریکا دوسرے ممالک کو ہمارے خلاف اکساتا ہے، وزرائے خارجہ ملاقات میں چین کا دوٹوک موقف

Fri Mar 19 , 2021
امریکی اورچینی وزرائے خارجہ کی الاسکا میں ملاقات ہوئی ہے جس میں چین نے دوٹوک موقف اپنایا کہ امریکا دوسرے ممالک کو ہمارے خلاف اکساتا ہے۔ مذاکرات میں امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن اور ان کے چینی ہم منصب وینگ ژی نے اپنے اپنے وفود کی سربراہی کی۔ امریکی مشیر […]

You May Like

کیلنڈر

April 2024
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930