سٹیٹ بینک کا شرح سود 7 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سٹیٹ بینک کی طرف سے مانیٹری پالیسی کا بیان جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ شرح سود کو 7 فیصد پر برقرار رکھا ہے، بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ ہورہا ہے، خام تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔بجلی ، چینی اور گندم کی قیمتوں سے مہنگائی بڑھی ہے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق کورونا کی تیسری لہر کے خدشات منڈلا رہے ہیں۔ نجی شعبے کے قرضوں میں اضافہ رکارڈ کیا گیا ہے۔

اس سے قبل 22 جنوری 2021ء کو گورنمر سٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اعلان سناتے ہوئے شرح سود 7 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

گورنر سٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں مانیٹری پالیسی اسی سطح پر رہے گی۔ اگر ضرورت ہوئی تو شرح سود مناسب طریقے سے بڑھائیں گے، مہنگائی کی شرح 7 سے 9 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ ملکی معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، ابھی وہ بہتری نہیں آئی جو دیکھنا چاہتے ہیں، مہنگائی کو کنٹرول رکھنے کے لیے شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس مہنگائی میں بجلی یا بین الاقوامی تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوتو یہ عارضی ہے اورغذائی اشیا کی مہنگائی بھی عارضی تھا، اس لیے کمیٹی کا خیال تھا کہ ان کی وجہ سے شرح سود میں تبدیلی کی ضرورت نہیں ہے۔ بجلی کے نرخ بڑھنے سے مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی کا خیال تھا کہ طلب میں دباؤ نہیں ہے کیونکہ ہماری صلاحیت مکمل طور پر زیر استعمال نہیں اور مہنگائی کی پیش گوئی میں توازن ہے۔

رضا باقر نے کہا کہ ان ساری وجوہات کی وجہ سے مانیٹری پالیسی کمیٹی کو معاشی حالت پر نظر رکھنا چاہیے، اس پر نکتہ نظر تھا کہ پہلے کے مقابلے میں حالات بہتر ہو رہے ہیں، کووڈ سے پہلے کے مقابلے میں حالات میں بہتری آئی ہے لیکن قوم کی توقعات کے مطابق اب بھی نہیں ہے۔

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

بھارت پر پابندیوں کی تلوار، امریکی وزیردفاع لائیڈ آسٹن آج نئی دلی پہنچیں گے

Fri Mar 19 , 2021
امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کی کمیٹی نے وزیرِ دفاع کو خط لکھ دیا ہے جس میں بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف وزریوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے، امریکی وزیردفاع لائیڈ آسٹن آج دورہ بھارت پرنئی دلی پہنچیں گے۔ بھارت پر امریکی پابندیوں کی تلوار لٹکنے […]

You May Like

کیلنڈر

April 2024
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930