این اے 249 میں ضمنی الیکشن: پی ٹی آئی نے امجد آفریدی کو ٹکٹ جاری کر دیا

این اے 249 بلدیہ ٹاؤن میں ضمنی الیکشن کی سرگرمیاں تیز ہوگئیں۔ پاکستان تحریک انصاف نے مقامی عہدیدار امجد آفریدی کو ٹکٹ جاری کر دیا۔ ن لیگ نے مفتاح اسماعیل کو میدان میں اتارا ہے۔

ترجمان تحریک انصاف کراچی کے مطابق این اے 249 پر پی ٹی آئی کی جانب سے امجد آفریدی کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ امجد آفریدی تحریک انصاف کے دیرینہ اور سرگرم کارکن ہیں۔ تحریک انصاف کراچی کے جنرل سیکرٹری سعید آفریدی نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف ایک بار پھر اس سیٹ پر کامیابی حاصل کرے گی۔

یاد رہے الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کی خالی نشست این اے 249 سے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا جس کے مطابق انتخاب 29 اپریل کو ہوگا۔ امیدواروں کے کاغذات کی سکروٹنی 25 مارچ تک کی جائے گی۔ امیدوار ریٹرننگ افسر کے فیصلوں کے خلاف 29 مارچ تک ایپلٹ ٹربیونل میں اپیلیں دائر کر سکیں گے۔

جاری شیڈول کے مطابق امیدواروں کی حتمی فہرست 6 اپریل کو جاری کی جائے گی۔ این اے 249 کے ضمنی انتخاب سے دستبردار ہونے والے امیدوار 7 اپریل تک کاغذات واپس لے سکیں گے۔ این اے 249 کے امیدواروں کو 8 اپریل کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

سٹیٹ بینک کا شرح سود 7 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

Fri Mar 19 , 2021
سٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سٹیٹ بینک کی طرف سے مانیٹری پالیسی کا بیان جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ شرح سود کو 7 فیصد پر برقرار رکھا ہے، بڑی صنعتوں کی پیداوار […]

You May Like

کیلنڈر

March 2024
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031