وزیراعظم کے غریب طبقہ کو گھروں کی فراہمی کے وعدہ کی تکمیل کا آغاز

وزیراعظم کے غریب طبقہ کو اپنے گھروں کی فراہمی کے وعدہ کی تکمیل کا آغاز ہوگیا۔ اسلام آباد کے مزدور اور دیہاڑی دار طبقے کو گھروں کی فراہمی کا منصوبہ مکمل ہوگیا۔ عمران خان کل مزدور طبقے میں رہائشی فلیٹس اور مکانات کی تقسیم کریں گے۔

نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کے تحت 1000 سے زائد فلیٹس اور 500 مکانات تیار کئے گئے ہیں۔ مزدور اور محنت کشوں کو پہلی بار کرائے کے گھر کی بجائے اپنی ذاتی چھت فراہم کی جا رہی ہے۔ منصوبے کے تحت بیواؤں اور معذوروں سمیت محنت کشوں کو گھروں کی تقسیم کی جائیگی۔

5 لاکھ روپے سے کم آمدنی والے افراد کو فلیٹس اور گھروں کے مالکانہ حقوق دئیے جائیں گے۔ ورکرز کلاس کیلئے رقم کی ادائیگی کی معمولی قسط اور آسان شرائط کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔ وزیراعظم کل مزید 1500 فلیٹس کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے۔

واضح رہے سابقہ ادوار میں حکومتی عدم دلچسپی کے باعث منصوبہ تاخیر کا شکار ہوا، فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث کنٹریکٹر نے منصوبہ ادھورا چھوڑ دیا تھا۔ 11 سال سے زیر التواء رہائشی پراجیکٹ مکمل کرلیا گیا۔

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر تیزی سے بحال ہونے لگی، بڑی حد گر گئی

Wed Mar 17 , 2021
 ملک بھر میں ڈالر کی قدر میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی، روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی 98 پیسے سستی ہو گئی اور 156 روپے کی حد بھی گر گئی۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق […]

You May Like

کیلنڈر

March 2024
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031