‘اپوزیشن کو اس کے حال پر چھوڑ دیں، ذاتی مفادات پر تحریکیں کامیاب نہیں ہوسکتیں’

وزیراعظم نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو اس کے حال پر چھوڑ دیں، ذاتی مفادات پر مبنی تحریکیں کامیاب نہیں ہوسکتیں، پہلے بھی کہا تھا پی ڈی ایم کا کوئی مستقبل نہیں۔

وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس شیخ رشید، پرویز خٹک، اسد عمر، فواد چودھری شریک ہوئے۔ اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ مشکل معاشی حالات گزر چکے، مہنگائی کو کنٹرول کرنا اولین ترجیح ہے، ڈھائی سال گزر گئے، اب سب کو پہلے سے زیادہ محنت کرنا ہوگی، تحریک انصاف کی حکومت عوام کی امیدوں پر پورا اترے گی۔ عمران خان نے کورونا کے باعث مالاکنڈ اور دیگر مقامات پر جلسے منسوخ کر دیئے۔

بھارت کشمیریوں کو حق رائے دہی دے، یہ دونوں ملکوں کیلئے بہتر ہے: وزیراعظم

قبل ازیں سکیورٹی ڈائیلاگ سیشن کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے وزیراعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیریوں کو حق رائے دہی دے، یہ دونوں ملکوں کیلئے بہتر ہے، پاکستان نے بڑی کوششیں کیں، اب ہندوستان کو پہلا قدم اٹھانا ہوگا، سکیورٹی فورسز نے بے مثال قربانیوں سے ملک کو محفوظ بنایا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ نیشنل سیکیورٹی پر بحث کی ضرورت ہے، نیشنل سیکیورٹی کے اہداف بہت وسیع ہیں، ہم اب تک قومی سلامتی کو صرف سیکیورٹی فورسز کو مضبوط کرنے کی نظر سے دیکھتے ہیں، موسمی تبدیلی پر 6 سال پہلے کوئی بات نہیں کرتا تھا، ہم نے 10 بلین ٹری سونامی کا آغاز کیا، فخر ہے کہ بلین ٹری سونامی کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے۔

 

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پی ڈی ایم کا اندرونی انتشار کھل کر سامنے آ چکا ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

Wed Mar 17 , 2021
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا اندرونی انتشار کھل کر سامنے آ چکا ہے، پیپلز پارٹی کسی صورت سندھ حکومت کی قربانی نہیں دے گی۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میں نے ہمیشہ کہا […]

You May Like

کیلنڈر

April 2024
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930