پشاور: طالبعلم کی ہلاکت کا واقعہ، ایس ایچ او سمیت تھانہ عملے کے بیانات قلمبند

پشاور میں پولیس سٹیشن میں خود کشی کرنے والے طالب علم کے واقعات کی تحقیقات جاری ہیں، ایس ایچ او سمیت دیگر پولیس عملے کے بیانات قلمبند کرلئے گئے۔

پشاور کے تھانہ غربی میں حوالات کے اندر خودکشی کرنے والے نوجوان طالب علم شاہ زیب کے واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس کے مطابق متوفی طالبعلم کی پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول نہیں ہوئی، تھانے کے ایس ایچ او سمیت دیگر عملے کے بیانات قلم بند کرلیے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے ایس ایچ اور دیگر عملےکا بیان قلمبند کیے، واقعہ کی مکمل تحریری رپورٹ سنٹرل پولیس آفس کو ارسال کی جائیگی۔ تحقیقاتی ٹیم نے تھانہ غربی کا مکمل ریکارڈ بھی چیک کیا۔ سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ جوڈیشل کمیشن کو دی جائیگی۔
یاد رہے گزشتہ روز تھانہ غربی میں طالب علم شاہ زیب جاں بحق ہوا تھا۔

 

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر تعلیمی ادارے بند

Tue Mar 16 , 2021
سروش خان ۔ Enn نمائندہ محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر تعلیمی ادارے بند کردئیے پشاور ،مردان، نوشہرہ، چارسدہ، صوابی، کوہاٹ، سوات، ملاکنڈ، دیر لوئر میں پرائمری تا ہائیر سیکنڈری نجی و سرکاری تعلیمی ادارے بند رہنگے اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں 17مارچ سے 28 […]

You May Like

کیلنڈر

April 2024
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930