حببیب نورمحمدوف نے رونالڈو کا سب سے بڑا خوف عوام کو بتا دیا

مسلم ریسلر حبیب نورمحمدوف نے کہا ہے کہ انکے بہترین دوست مشہور فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو سب سے زیادہ کس بات کی فکر رہتی ہے۔

حبیب نورمحمدوف نے حال ہی میں پرتگالی سپرسٹار کے ساتھ ہونے والی گفتگو کی تفصیلات ایک یوٹیوبر کو بتاتے ہوئے کہا کہ وہ کرسٹیانو رونالڈو سے تقریباً ہر روز ہی بات کرتے ہیں اور یہ کہ انہیں اپنے بیٹے رونالڈو جونیئر کی فکر رہتی ہے۔

حبیب نے ایک یو ٹیوب انٹرویو میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ رونالڈو کی خواہش ہے کہ ان کا بیٹا فٹبال کے میدانوں میں ان کا جانیشن بنے۔ البتہ حبیب نے کہا کہ کرسٹیانو رونالڈو سمجھتے ہیں کہ شاید رونالڈو جونیئر میں اپنے باپ کی طرح کا جنون نہ ہو۔

حبیب نورمحمدوف نے یوٹیوبر کراساو کو بتایا کہ ہماری کئی بار بات ہوتی ہے، تقریباً ہر روز۔ لیکن جب ہماری ملاقات ہوئی تو ہماری اس پر بات ہوئی کہ ہم جذبہ کہاں سے حاصل کرتے ہیں۔ رونالڈو کو یہ خوف ہے کہ شاید ان کے بیٹے میں کامیابی حاصل کرنے کی وہ بھوک نہ ہو جو ان میں تھی۔

حبیب نے کہا کہ کرسٹیانو رونالڈو نے مجھے بتایا کہ میں چاہتا ہوں کہ میرا بیٹا میرا جانشین بنے۔ جب کرسٹیانو ایک بچہ تھا تو بوٹوں کا ایک جوڑا حاصل کرنا اس کا خواب تھا۔ لیکن ان کے بیٹے کے پاس سب کچھ ہے۔ وہ سمجھتے ہیں کہ شاید ان کے بیٹے میں آگے بڑھنے کا وہ جذبہ نہ ہو۔ لوگ اپنے جذبے کے ذریعے آگے بڑھتے ہیں، وہ بڑی بڑی چیزیں حاصل کرنے کی خواہش کرتے ہیں۔ جب آپ کے پاس سب کچھ ہے تو پھر آگے بڑھنے کے جذبے کو حاصل کرنا مشکل ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اس کی باتوں سے لطف اندوز ہوا۔ مجھے لگا یہ ایک ایسا شخص ہے جو ایک، دو یا تین ٹائٹل جیت کر مطمئن نہیں ہوگا۔

کچھ لوگ شاید سوچتے ہوں کہ رونالڈو اپنے شاندار کیریئر کے اختتام کی جانب بڑھ رہے ہیں لیکن حبیب نورمحمدوف سمجھتے ہیں کہ رونالڈو ابھی کچھ اور برسوں تک اسی طرح فٹبال کے میدانوں میں جگمگاتے رہیں گے۔ اس نے حال ہی میں 30واں ٹائٹل جیتا ہے، اور وہ فٹبال کی تاریخ کا سب سے بہترین گول سکورر ہے۔ سمجھتا ہوں کہ وہ ابھی مزید دو تین سیزن اسی طرح کھیلے گا۔

حبیب نورمحمدوف خود ریٹائرمنٹ کے بعد اپنے فٹبال کے جنون کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔

گزشتہ برس حببیب نورمحمدوف کی ریٹائرمنٹ پر دنیائے فٹ بال کے جانے مانے نام کرسٹیانو رونالڈو نے انسٹاگرام سٹوری پر حبیب کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا:  مبارکباد بھائی، آپ کے والد کو آپ پر فخر ہے۔

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز، قومی والی بال مقابلے ملتوی

Tue Mar 16 , 2021
ملک بھر میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد قومی والی بال مقابلے ملتوی کر دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کھیلوں پر اثر انداز ہونے لگے، قومی والی بال مقابلے ملتوی کردئیے گئے، مردوں کی نیشنل چمپئین شپ کورونا کے باعث ملتوی کردی گئی، چیمپئن شپ […]

You May Like

کیلنڈر

March 2024
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031