‘مریم نواز کا بیان اشتعال انگیز، لاء اینڈ آرڈر کو چیلنج کیا’، نیب لاہور نے نوٹس لے لیا

نیب لاہور نے مریم نواز کی جانب سے من گھڑت بیان کا نوٹس لے لیا، نیب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مریم نواز نے اشتعال انگیز بیانات دیتے ہوئے لاء اینڈ آرڈر کو چیلنج کیا۔

نیب لاہور کے جاری کردہ اعلامیےکے مطابق مریم نواز کے خلاف منی لانڈرنگ اور چوہدری شوگر ملز میں مبینہ ملوث ہونے کی تحقیقات جاری ہیں، مریم نواز نے مبینہ طور پر عوام میں اشتعال انگیز بیانات دیتے ہوئے لاء اینڈ آرڈر کو چیلنج کیا۔

گذشتہ روز مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے جاتی امرا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ نیب نے ہائیکورٹ میں میری ضمانت کیخلاف درخواست دی، لاہور ہائیکورٹ میں نیب کی درخواست مضحکہ خیز ہے، ہائیکورٹ میں کہا گیا میں بیانات دے رہی ہوں اس لیے ضمانت مسترد کی جائے، بیانات جانچنے کا اختیارنیب کو کیسے مل گیا ؟ نیب کا کام کرپشن پکڑنا ہے جس میں بری طرح ناکام ہوا، 2 بار جیل کاٹ چکی ہوں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ نیب نے ہائیکورٹ میں جھوٹ بولا کہ تحقیقات میں تعاون نہیں کر رہی، نیب نے جب بھی بلایا میں گئی، مجھ پر حملہ اور پتھراؤ کیا گیا، نیب آفس کے باہر کھڑی رہی انہوں نے دروازے نہیں کھولے۔ لیگی رہنما نے کہا کہ پاکستان زندہ باد ہے، زندہ باد رہے گا، جاوید لطیف محب وطن پاکستانی ہیں، ان کی حب الوطنی میں کسی قسم کا کوئی شک نہیں، اس طرح انتقامی کارروائیاں کی گئیں تو ن لیگ خاموش نہیں رہے گی۔

 

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر مسلسل تیزی سے گرنے لگی

Tue Mar 16 , 2021
ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر مسلسل تیزی سے گرنے لگی، ایک مرتبہ پھر امریکی کرنسی 28 پیسے سستی ہو گئی۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز […]

You May Like

کیلنڈر

April 2024
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930