‘فورسز نے جانیں دے کرامن قائم کیا، افغانستان سے ٹی ٹی پی دوبارہ منظم ہو رہی ہے’

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پولیس اور سکیورٹی فورسز نے جانوں کا نذرانہ پیش کرکے امن قائم کیا، افغانستان سے ٹی ٹی پی دوبارہ منظم ہو رہی ہے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری فورسز ملک کو درپیش تمام چیلنجز سے نمٹنے کیلئے چوکس ہیں۔ لاہور اور کراچی میں دہشت گردی کے خطرات موجود ہیں۔

شیخ رشید مستونگ اور وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران کالعدم تنظیموں کے اہم کمانڈرز کے مارنے جانے پر ردعمل دے رہے تھے۔ انہوں نے دہشت گردوں کی سرگرمیوں میں اضافے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں ٹی ٹی پی کے دہشت گرد دوبارہ منظم ہو کر پاکستان میں تخریبی کارروائیاں کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

گزشتہ شب مستونگ کے قریب سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاعات پر دہشتگردوں کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا جس کے دوران 5 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ دوسری جانب وزیرستان کے علاقون دتہ خیل اور زوئیدہ میں بھی سکیورٹٰی فورسز نے آپریشن کیا جس کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا اہم کمانڈر شامل تھا، عبدالآدم نامی خطرناک دہشتگرد سیکورٹی فورسز کے خلاف 20 سے زائد کارروائیوں میں ملوث تھا۔

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

وزیر اعلی پنجاب کا جنوبی پنجاب میں مختلف شہروں کا طوفانی دورہ، متعدد افسران معطل

Mon Mar 8 , 2021
وزیراعلی عثمان بزدار نے بغیر پروٹوکول جنوبی پنجاب کے مختلف شہرو ں کے 24 گھنٹے کے دوران مسلسل دورے کئے، عوامی مسائل کے حل میں کوتاہی پر سی پی او ملتان اور ڈپٹی کمشنر ملتان کو عہدوں سے ہٹا دیا، متعدد افسران کو معطل کر دیا گیا۔ وزیراعلی عثمان بزدار […]

You May Like

کیلنڈر

April 2024
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930