پی ڈی ایم کا آج سربراہی اجلاس ، چیئرمین سینیٹ کیلئے مشترکہ امیدوار کی منظوری متوقع

پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس آج اسلام آباد میں طلب کیا گیا ہے جس میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے مشترکہ امیدواروں کے ناموں کی منظوری متوقع ہے، لانگ مارچ کی تیاریوں پر بھی غور کیا جائے گا۔

مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں پی ڈی ایم کا اجلاس آج دوپہر 2 بجے اسلام آباد میں منعقد ہوگا ، سابق وزیراعظم نواز شریف لندن سے ورچوئلی شریک ہوں گے، سابق صدر آصف زرداری کی بھی اجلاس میں شرکت متوقع ہے۔ اجلاس میں چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے مشترکہ امیدواروں کے ناموں کی منظوری دینے کا امکان ہے جبکہ لانگ مارچ کی تیاریوں و حکمت عملی پر بھی غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ کے بعد کی صورتحال پر مشاورت ہوگی، پی ڈی ایم کی قیادت مجموعی ملکی سیاسی صورتحال کا بھی جائزہ لے گی۔

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمن نے حکومت  مخالف تحریک میں تیزی لانے کیلئے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے 26 مارچ سے لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہےجس کیلئے اپوزیشن جماعتیں بھرپور تیاریاں کر رہی ہیں۔

 

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

'فورسز نے جانیں دے کرامن قائم کیا، افغانستان سے ٹی ٹی پی دوبارہ منظم ہو رہی ہے'

Mon Mar 8 , 2021
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پولیس اور سکیورٹی فورسز نے جانوں کا نذرانہ پیش کرکے امن قائم کیا، افغانستان سے ٹی ٹی پی دوبارہ منظم ہو رہی ہے۔ وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری فورسز […]

You May Like

کیلنڈر

April 2024
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930