عائزہ خان کی اصلحان کیساتھ تصویر شیئر

عائزہ خان نے اسلامی تاریخ پر مبنی ترک سیریز ‘ ارطغرل غازی’ میں اصلحان خاتون کا اہم کردار ادا کرنے والی گلسم علی کے ساتھ ترکی میں ایک لباس کے برانڈ کے لیے فوٹو شوٹ کروایا ہے۔

عائزہ خان کی جانب سے اس فوٹو شوٹ کے دوران لی گئی گلسم علی کے ساتھ ایک خوبصورت سیلفی شیئر کی گئی ہے جس میں یہ دونوں لیجنڈ اداکارائیں خوشگوار موڈ میں خوبصورت نظر آ رہی ہیں۔

اداکارہ عائزہ خان کی جانب سے شیئر کی گئی اس خوبصورت سیلفی کے کیپشن میں دل کا ایموجی بھی بنایا گیا ہے۔ عائزہ خان کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر پر گلسم علی نے بھی کمنٹ کیا ہے جس میں اُن کا عائزہ خان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ  میری عزیز بہن، وہ امید کرتی ہیں کہ ہم دونوں بہت جَلد دوبارہ ایک ساتھ کام کریں گے، انشاءاللّٰہ۔

دوسری جانب گلسم علی کی جانب سے بھی عائزہ خان کے ہمراہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر ایک خوبصورت تصویر شیئر کی گئی ہے

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

اسلام آباد: ایک اور شہری قاتل ڈور کی نظر ہو گیا

Sat Mar 6 , 2021
اسلام آباد میں ایک اور شہری قاتل ڈور کی نظر ہو گیا۔ وفاقی دارالحکومت کے تھانہ کورال سروس روڈ پر موٹر سائیکل سوار کا گلا دور پھرنے سے کٹ گیا۔ پولیس کے مطابق جان بحق ہونے والا شخص صادق باد راولپنڈی کا رہائشی تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دو […]

You May Like

کیلنڈر

March 2024
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031