دورہ جنوبی افریقہ میں ٹیم بہتر پرفارم کرے گی: اظہر علی پر امید

سابق کپتان اظہر علی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ دورہ جنوبی افریقہ میں پاکستانی ٹیم بہتر پرفارم کرے گی۔

نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں جاری کیمپ میں قومی ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محمد یوسف اور یونس خان کی کوچنگ سے کافی فائدہ ہو رہا ہے، دونوں کے تجربے سے فائدہ اٹھا کر کھیل میں بہتری لانے کا اچھا موقع ہے، کیمپ ہمارے پاس اپنی کوتاہیوں پر کام کرنے کیلئے بہترین موقع ہے۔ اظہر علی نے کہا کہ ڈومیسٹک سطح پر کرکٹ نہیں ہو رہی جس کی وجہ سے یہ کیمپ میں خامیوں کو دور کرنے کا بہترین وقت ہے۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک کی کنڈیشنز میں اچھی کارکردگی دکھانا کسی بھی ٹیم کیلئے آسان نہیں ہوتا، سب ٹیموں کو ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ہوم سیریز میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ہرایا، اس سے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اب جنوبی افریقہ جاکر بھی بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے، دوسرے ممالک میں جیتنے کیلئے محنت کی ضرورت ہے جو کھلاڑی ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارم کرے اسے تھوڑ ا موقع دینا چاہیے، جب یہ طے کرلیں کہ ایک کھلاڑی اچھا ہے تو پھر سب کو اسے بیک کرنا چاہیے۔

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

عائزہ خان کی اصلحان کیساتھ تصویر شیئر

Sat Mar 6 , 2021
عائزہ خان نے اسلامی تاریخ پر مبنی ترک سیریز ‘ ارطغرل غازی’ میں اصلحان خاتون کا اہم کردار ادا کرنے والی گلسم علی کے ساتھ ترکی میں ایک لباس کے برانڈ کے لیے فوٹو شوٹ کروایا ہے۔ عائزہ خان کی جانب سے اس فوٹو شوٹ کے دوران لی گئی گلسم […]

You May Like

کیلنڈر

March 2024
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031