کورونا سے مزید 38 افراد جاں بحق، وائرس سے 1714 نئے مریض متاثر

کورونا وائرس سے 38 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 13 ہزار 166 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 88 ہزار 728 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 714 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 75 ہزار 964، سندھ میں 2 لاکھ 59 ہزار 392، خیبر پختونخوا میں 73 ہزار 515، بلوچستان میں 19 ہزار 106، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 958، اسلام آباد میں 45 ہزار 329 جبکہ آزاد کشمیر میں 10 ہزار 464 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 91 لاکھ 73 ہزار 593 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38 ہزار 200 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 لاکھ 58 ہزار 210 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 545 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 38 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 13 ہزار 166 ہوگئی۔ پنجاب میں 5 ہزار 534، سندھ میں 4 ہزار 411، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 104، اسلام آباد میں 506، بلوچستان میں 200، گلگت بلتستان میں 102 اور آزاد کشمیر میں 309 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پاک جاپان ڈیوس کپ ٹائی، اعصام الحق قریشی اور عقیل خان کو شکست

Sat Mar 6 , 2021
پاک جاپان ڈیوس کپ ٹائی کے پہلے روز جاپان کے کھلاڑی باز لے گئے۔ جاپان کے کھلاڑیوں نے پاکستان کے اعصام الحق قریشی اور عقیل خان کو ہرا دیا۔ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے گراس کورٹ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں جاپان کے یوسوکی وتانوکی نے پاکستان کے […]

You May Like

کیلنڈر

March 2024
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031