‘ہم نے میدان خالی نہیں چھوڑا، بدمعاشی کا مقابلہ اسمبلی کے اندر اور باہر بھی کرینگے’

شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہم نے میدان خالی نہیں چھوڑا، میدان میں موجود ہیں، بدمعاشی کا مقابلہ اسمبلی کے اندر اور باہر بھی کریں گے۔

سابق وزیراعظم و پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 4 اور 5 مارچ کی درمیانی رات نوٹیفکیشن جاری ہوا، صدر، وزیراعظم، سپیکر غیر قانونی اجلاس بلانے میں ملوث ہیں، عمران خان کے پاس اکثریت ہے نہ بات کر سکتے ہیں صرف بدمعاشی کرسکتے ہیں، ہم نے میدان خالی نہیں چھوڑا، میدان میں موجود ہیں، بد معاشی کا مقابلہ اسمبلی کے اندر اور باہر بھی کریں گے، بد معاشی کی سیاست ملک میں نہیں چلے گی۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ہم گھبرانے والے نہیں، ہم نے شرافت کی سیاست کی، عمران خان کو ہٹا کر دم لیں گے، وزیراعظم کے نمائند گان کو کوئی اخلاقی تربیت نہیں، وزیر خزانہ کو شکست کے دن سے عمران خان کی اکثریت ختم ہوچکی، ہم نے ان چوروں اور غنڈوں کا مقابلہ کرنا ہے۔

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کورونا سے مزید 38 افراد جاں بحق، وائرس سے 1714 نئے مریض متاثر

Sat Mar 6 , 2021
کورونا وائرس سے 38 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 13 ہزار 166 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 88 ہزار 728 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک […]

You May Like

کیلنڈر

April 2024
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930