وزیراعظم عمران خان نے ارکان سے گن پوائنٹ پر اعتماد کاووٹ لیا: مریم نواز

مریم نواز نے کہا ہے کہ آج عمران خان نے جھوٹا اعتماد کا ووٹ لے لیا، انہوں نے ارکان سے گن پوائنٹ پر اعتماد کاووٹ لیا، پورے اسلام آباد میں کل ڈسکہ کی طرح دھند چھاگئی۔

پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، مصدق ملک پر فخر ہے، مرتضیٰ جاویدعباسی اور خصوصاً مریم اورنگزیب پر فخر ہے، فخر ہے شیروں کی طرح ووٹ چوروں اور غنڈوں کا مقابلہ کیا، عوام کے شیر چند درجن برگرز پر بھی بھاری ہوتے ہیں، شیر شیر ہوتا ہے، گیدڑ گیدڑ ہوتا ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ جب اپوزیشن میں تھے تو پارلیمنٹ پر غنڈہ گردی کرتے تھے، آج یہ حکومت میں ہیں تو انہوں نے دوبارہ غنڈہ گردی کی، احسن اقبال پر جوتا پھینکا، بدترین بدتمیزی کا مظاہرہ کیا، مریم اورنگزیب پر حملہ کیا، 22 کروڑ عوام شیم شیم کہہ رہے ہیں، آج ہر پاکستانی بیٹی اور ماں کا سر شرم سے جھک گیا، مسلم لیگ (ن) لاوارث جماعت نہیں، غنڈہ گردی کا مقابلہ اخلاقیات سے نہیں کیا جاتا۔

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کب، کہاں اور کس کیخلاف عدم اعتماد ہوگا یہ فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی: بلاول بھٹو

Sat Mar 6 , 2021
بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کب، کہاں اور کس کیخلاف عدم اعتماد ہوگا یہ فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی، ہم بتائیں گے کب تک سپیکر کرسی پر بیٹھا ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پی ڈی ایم رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہتے ہیں […]

You May Like

کیلنڈر

April 2024
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930