والدین بننے کا نہیں سوچا ، ابھی میں اور حنا خود بچے ہیں: اداکار آغا علی

پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے مشہور اداکار آغا علی نے کہا ہے کہ وہ بچوں کے حوالے سے کی جانے والی منصوبہ بندی پر یقین نہیں رکھتے۔

اداکار آغا علی اور حنا الطاف گزشتہ برس رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، حال ہی میں انہوں نے ایک شو میں شرکت کی جس میں میزبان نےآغا علی سے بچوں کے مستقبل کے حوالے سے سوال کیا۔

پہلے تو آغا علی نے میزبان کے سوال پر سوال کیا کہ کس کے بچے؟ بعد ازاں ان کا کہنا تھا کہ جب بچے ابھی آئے ہی نہیں تو ان سے متعلق کیا سوچنا۔

اداکار نے کہا کہ انہوں نے بچوں کے حوالے سے کچھ بھی نہیں سوچا ہوا کیونکہ حنا اور میں ابھی خود بچے ہیں۔

آغا علی کا کہنا تھا کہ پلاننگ کے برعکس جو اللہ کی مرضی ہو، بچوں کے حوالے سے کسی منصوبہ بندی پر یقین نہیں رکھتا، بچوں کے مستقبل کے حوالے سے بھی کچھ نہیں سوچتا، چاہتا ہوں وہ جو بھی بنیں لیکن اچھا انسان ضرور بنیں۔

اداکار نے مزید کہا کہ یہ بات سب سے کہنا چاہتا ہوں کہ ہم سب کو چاہیے ہم سب سے پہلے بچوں کو اچھا انسان بنائیں۔

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

خوشبولاجواب : نظارہ دلفریب

Fri Mar 5 , 2021
نیوز رپورٹر ۔ ماجد علی خوشبولاجواب نظارہ دلفریب رنگ برنگے پھولوں کا نظارہ کرنا ہو تو جنتی باغ قمبر چلیں ،جنتی باغ میں 60 سے زائد اقسام کے پھول کھلتے ہیں لوگ بھینی بھینی خوشبو سے خوب لطف اندوز ہوتے ہیں شہری پھول ساتھ بھی لیکر جاتے ہیں یے ہے […]

You May Like

کیلنڈر

April 2024
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930