صحرائی موٹر سائیکل ریلی، عالمی مقابلے میں حصہ لینے والی پہلی سعودی خاتون

سعودی عرب کے مشرقی علاقے میں منعقدہ صحرائی موٹر سائیکل ریلی ورلڈ کپ کے مقابلے میں دانیا عقیل شرکت کر رہی ہیں۔

سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق وہ صحرائی موٹر سائیکل ریلی ورلڈ کپ میں حصہ لینے والی پہلی سعودی لڑکی ہیں۔ دانیا عقیل کو موٹر سائیکل ریس میں شرکت کے لیےاجازت نامہ بھی مل گیا ہے۔

دانیا عقیل نے صحرائی موٹر سائیکل ریلی کے عالمی مقابلے میں شرکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہے کہ اس مقابلے میں حصہ لینے والی پہلی سعودی لڑکی ہوں۔

پروگرام کے مطابق صحرائی ریلی سعودی ٹورنامنٹ کا پہلا راؤنڈ ’باھا الشرقیہ‘ 6 مارچ تک دو مرحلوں میں ہوگا۔ اس کا مجموعی فاصلہ 422 کلومیٹر ہوگا۔ اس سے قبل پہلے مرحلے کی شروعات کے مقامات کی نشاندہی کے لیے موٹر سائیکل شو منعقد ہوگا۔

دانیا عقیل نے اس سے قبل ٹی وی انٹرویوز میں بتایا کہ ریلی کے شرکا نے بڑی حوصلہ افزائی کی ہے اور کسی نے یہ محسوس نہیں ہونے دیا کہ ریلی میں شرکت کا فیصلہ کرکے کوئی غلطی کی ہے۔

ennpak

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کا تاپسی پنو اور انوراگ کشیپ کے گھر چھاپہ

Fri Mar 5 , 2021
ٹیکس کی عدم ادائیگی اور ہیر پھیر کرنے پر انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اداکارہ تاپسی پنو اور ہدایت کار انوراگ کشیپ کے گھر چھاپہ مارا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ چھاپہ 2010 میں بننے والی فینٹم پروڈکشن سے جڑے اُن لوگوں کے گھر پر مارا گیا ہے جومبینہ […]

You May Like

کیلنڈر

April 2024
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930